قومی خبریں

وزیر اعظم  خود تباہی دیکھیں گے تو وہ اسے قومی آفت قرار دیں گے: راہل گاندھی کو امید

وزیر اعظم نریندر مودی آج وائناڈ کا دورہ کریں گے اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے کا فضائی سروے کریں گے۔ قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نےان کا شکریہ ادا کیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

وزیر اعظم نریندر مودی آج وائناڈ ، کیرالہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم وہاں  تباہی کا فضائی سروے کریں گے۔ قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیر اعظم کے دورہ پر شکریہ ادا کیا ہے۔ قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا، "مودی جی، خوفناک سانحہ کا جائزہ لینے کے لیے وائناڈ جانے کے لیے آپ کا شکریہ۔ یہ ایک اچھا فیصلہ ہے۔"

Published: undefined

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ جب وزیراعظم اس تباہی کو خود دیکھیں گے تو وہ اسے قومی آفت قرار دیں گے۔ وائناڈ کے اپنے دورے کے دوران، وزیر اعظم راحت اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیں گے اور ساتھ ہی حادثے میں بچ جانے والوں سے بات چیت کریں گے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم صبح 11 بجے کنور پہنچیں گےاور وائناڈ میں لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ علاقے کا فضائی سروے کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بچاؤ کاموں  میں شامل ٹیمیں انہیں انخلاء کی کوششوں کے بارے میں معلومات فراہم کریں گی۔

Published: undefined

اس کے بعد  وزیر اعظم مودی ریلیف کیمپ اور اسپتال جائیں گے، جہاں وہ لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین اور بچ جانے والوں سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم یہاں ایک جائزہ اجلاس بھی کریں گے، جس میں انہیں اس واقعے اور امدادی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی معلومات دی جائیں گی۔ اس سانحے میں 300 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کئی تاحال لاپتہ ہیں۔

Published: undefined

اس ہولناک سانحہ کے بعد حزب اختلاف کے رہنما  اور وائناڈ کے سابق  رکن پارلیمنٹ  راہل گاندھی نے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا۔ یہاں انہوں نے ریلیف کیمپوں میں لوگوں سے بھی ملاقات کی تھی۔ اس کے بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے 7 اگست 2024 کو لوک سبھا میں اس تباہی کا مسئلہ اٹھایاتھا۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ اسے قومی آفت قرار دیا جائے، لوگوں کو دیے جانے والے معاوضے میں اضافہ کیا جائے اور بحالی کا ایک جامع پیکیج دیا جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined