قومی خبریں

تین ریاستوں میں ہیٹ ٹرک، 2024 میں ہیٹ ٹرک کی گارنٹی: مودی

وزیر اعظم  نے کہا کہ ملک کا ہر شہری بدعنوانی سے نجات چاہتا ہے اور ان انتخابی نتائج سے یہ پیغام واضح ہے کہ عوام بدعنوانی، ذات پات اور خوشامد کے خلاف حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p> تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو تین ریاستوں مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ کے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جیت کو 'تاریخی' اور 'بے مثال' قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جیت سب کا ساتھ، سب کا وکاس کے جذبے کی فتح ہے اور اس سے ایک مثبت توانائی پیدا ہوئی ہے جس نے ترقی یافتہ ہندوستان کی بنیاد کو مضبوط کیا ہے۔

Published: undefined

یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں بی جے پی کارکنوں کی جیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے پارٹی کی جیت کو ماؤں، بہنوں، نوجوان ساتھیوں اور غریب خاندانوں کے نام وقف کیا اور کہا، ''میں ان کے فیصلے کے سامنے جھکتا ہوں۔ آج کی جیت تاریخی ہے۔ سب کا ساتھ، سب کا وکاس کی جیت ہوئی ہے۔ ترقی یافتہ ہندوستان کی آواز جیتی ہے۔ خود انحصار ہندوستان کا عزم جیتا ہے۔

Published: undefined

وزیر اعظم نے ان تینوں ریاستوں کی جیت کو بدعنوانی پر ایمانداری کی جیت اور سال 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی ہیٹ ٹرک کی ضمانت بھی قرار دیا۔ انہوں نے کہا، ''میں اپنی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کے سامنے جھکتا ہوں، میں اپنے نوجوان ساتھیوں کے سامنے، اپنے کسان ساتھیوں کے سامنے، میں اپنے غریب خاندانوں کے سامنے، ان کے فیصلے کے سامنے جھکتا ہوں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ آج ہر غریب کہہ رہا ہے کہ وہ خود جیتا ہے۔ آج ہر محروم کے ذہن میں ایک احساس ہے کہ وہ خود جیتا ہے۔ آج ہر کسان ایک ہی بات سوچ رہا ہے  وہ خود جیتا ہے۔ آج ہر قبائلی بھائی بہن یہ سوچ کر خوش ہے کہ وہ خود جیتا ہے۔ آج پہلی بار اپنے ووٹ کا استعمال کرنے والا ووٹر فخر سے کہہ رہا ہے کہ وہ خود جیتا ہے۔ اس جیت میں ہر عورت اپنی جیت دیکھ رہی ہے۔ اس جیت میں بہتر مستقبل کا خواب دیکھنے والا ہر نوجوان اپنی جیت دیکھ رہا ہے۔ ہر وہ شہری جو 2047 میں ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک کے طور پر دیکھنا چاہتا ہے اسے اپنی کامیابی سمجھ رہا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ملک کا ہر شہری بدعنوانی سے نجات چاہتا ہے اور ان انتخابی نتائج سے یہ پیغام واضح ہے کہ عوام بدعنوانی، ذات پات اور خوشامد کے خلاف حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ایسی سیاسی جماعتوں کو عوام کا پیغام ہے کہ وہ اصلاح کریں۔ آج کے نتائج ان جماعتوں کے لیے وارننگ ہیں جو ترقی کے خلاف کھڑی ہیں۔

Published: undefined

وزیر اعظم نے کہا کہ خواتین کی طاقت کی ترقی بی جے پی کے ترقیاتی ماڈل کی بنیادی بنیاد ہے۔ اس لیے ان انتخابات میں خواتین، بہنوں اور بیٹیوں نے بی جے پی کو بہت سارا آشیرواد دیا ہے۔ آج میں ملک کی ہر بہن بیٹی کو عاجزی کے ساتھ کہوں گا کہ بی جے پی نے آپ سے جو وعدے کیے ہیں وہ سو فیصد پورے ہوں گے اور یہی مودی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جیت 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا اشارہ ہے۔ انہوں نے کہا، “آج کی اس ہیٹ ٹرک نے 2024 کی ہیٹ ٹرک کی ضمانت دے دی ہے۔

Published: undefined

مسٹر مودی نے کہا کہ آج ملک کے نوجوانوں میں یہ اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے کہ صرف بی جے پی ہی ان کی امنگوں کو سمجھتی ہے اور ان کے لیے کام کرتی ہے۔ ملک کے نوجوان جانتے ہیں کہ بی جے پی حکومت نوجوان دوست ہے اور نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جیت بھی اس کا نتیجہ ہے جس طرح بی جے پی کے قومی صدر شری نڈا نے اپنی پالیسیوں اور حکمت عملیوں کو نافذ کیا۔ انتخابات کے دوران ان کے کنبہ میں ایک المناک واقعہ پیش آیا، لیکن اس کے باوجود مسٹر نڈا بی جے پی کارکن کی حیثیت سے دن رات ثابت قدم رہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ووٹر کسی نہ کسی طرح جیتنے کے لیے خالی باتیں کرنا اور لالچ کے اعلانات کرنا پسند نہیں کرتے۔ ہندوستان کے ووٹر جانتے ہیں کہ جب ہندوستان ترقی کرتا ہے تو ریاست ترقی کرتی ہے اور ہر کنبہ کی زندگی بہتر ہوتی ہے۔ اسی لیے وہ بی جے پی کا انتخاب کر رہے ہیں، اسے مسلسل منتخب کر رہے ہیں۔ یہ انتخابی نتائج کانگریس اور اس کے متکبر اتحاد کے لیے بھی ایک بڑا سبق ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined