کویت میں زبردست آگ لگنے سے 49 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئےاور اس حادثے میں مرنے والوں میں 40 ہندوستانی بھی شامل ہیں۔ اس واقعہ کے بعد حکومت ہند کی طرف سے فوری طور پر کویت حکومت سے رابطہ کیا گیا اور زخمیوں کے فوری علاج کے لیے کہا گیا۔
Published: undefined
دریں اثنا، وزیر اعظم نریندر مودی نے کویت سٹی میں آتشزدگی کے حادثے کے تناظر میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ جس میں ہندوستانی نژاد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ وزیراعظم نے کویت میں آتشزدگی کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔
Published: undefined
اس دوران وزیر اعظم مودی نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیر اعظم مودی نے وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے ہر مرنے والے کے اہل خانہ کو 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا رقم دینے کا فیصلہ کیا۔ جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
Published: undefined
وزیر اعظم مودی کا کہنا ہے کہ کویت شہر میں آتشزدگی کا حادثہ افسوسناک ہے۔ ان کی تعزیت ان تمام لوگوں کے ساتھ ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ ان کی دعا ہے کہ زخمی افراد جلد صحت یاب ہو جائیں۔ وزیر اعظم نے یقین دلایا کہ کویت میں ہندوستانی سفارت خانہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور متاثرہ افراد کی مدد کے لیے حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
Published: undefined
نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق کویت میں اس واقعے کے بعد حکومت ہند کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ کیرتی وردھن سنگھ کویت روانہ ہو رہے ہیں۔ آگ میں کئی ہندوستانی مزدوروں کے ہلاک ہونے کی خبر کے بعد انہیں وہاں بھیجا گیا ہے۔ دریں اثنا، کویت میں ہندوستانی سفارت خانے نے سانحہ کے حوالے سے ایک ہنگامی ہیلپ لائن نمبر (65505246-965+) جاری کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined