کچھ ریاستوں میں کورونا انفیکشن معاملوں کی تشویشناک صورتحال اور کورونا کی تیسری لہر کی آمد کے خوف کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں صورتحال کا جائزہ لیا اور ریاستوں سے کہا کہ وہ اس سے نمٹنے کے لیے کثیر الجہتی حکمت عملی پر توجہ دیں۔
Published: undefined
اس دوران وزیر اعظم نے ملک میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات اور تیاریوں ، طبی آکسیجن کی دستیابی اور ویکسین کی پیداوار، فراہمی اور تقسیم پر خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ میں بنیادی طور پر ان ریاستوں کے بارے میں بات چیت کی گئی جن میں کورونا انفیکشن جیسے مہاراشٹر اور کیرالہ میں زیادہ معاملے ہیں۔ وزیراعظم کو پورے ملک کی ہر ضلع کے تعلق سے صورتحال اور وہاں کی جانے والی تحقیقات اور دیگر اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
Published: undefined
مسٹر مودی نے وائرس کی نئی اقسام کو ٹریک کرنے کے لیے جینوم اسکیننگ کی ضرورت پر زور دیا۔ ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ وائرس کی نئے ویریئنٹ کے بارے میں ڈیٹا متعلقہ ایجنسیوں اور اداروں کے ساتھ شیئر کریں۔
Published: undefined
وزیر اعظم نے 'کووڈ ایمرجنسی پیکیج - II' کے تحت بچوں کے لیے ہسپتالوں میں بستروں کی گنجائش اور دیگر سہولیات میں اضافے کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ریاستوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ دیہی علاقوں میں بنیادی دیکھ بھال اور بلاک سطح کے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو ضروری سہولیات سے آراستہ کریں۔ ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ضلع سطح پر کورونا اور میوکورمیکوسس کے انتظام میں استعمال ہونے والی ادویات کے لیے بفر اسٹاک برقرار رکھیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز