15 اگست 2024 کو جشن آزادی کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی پیرس اولمپک-2024 میں شرکت کرنے والے 117 کھلاڑیوں پر مشتمل ہندوستانی دستے سے ملاقات کریں گے۔ ہندوستانی ٹیم کو یوم آزادی تقریب میں شرکت کے لیے بھی مدعو کیا گیا تھا جبکہ پورے دستے کو وزیراعظم رہائش پر آنے کے لیے دعوت دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں تمغہ جیتنے والے فاتحین کو بھی خصوصی طور پر مدعوکیا گیا ہے۔
Published: undefined
وزیراعظم نریندر مودی لال قلعہ پر تقریر ختم کرنے کے بعد اپنی رہائش پر سبھی اولمپک کھلاڑیوں سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ 12 بجے کے بعد ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعظم سبھی ہندوستانی اولمپک کھلاڑیوں کے ساتھ چائے کی چسکی کے ساتھ لنچ بھی کرسکتے ہیں۔ اس درمیان مودی اور کھلاڑیوں میں اولمپک کے سنہرے اور مشکل لمحات پر بات چیت دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ واضح ہو کہ پچھلی بار ٹوکیو اولمپک کے بعد بھی وزیراعظم نریندر مودی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی تھی اور ان کی تصویریں خوب وائرل ہوئی تھیں جس میں وہ گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑہ سے جیولن گھرو کے گُر سیکھ رہے تھے اور سبھی لوگوں کے ساتھ خوشی کا اظہار کر رہے تھے۔
Published: undefined
واضح ہو کہ پیرس اولمپکس 2024 میں ہندوستان کے لیے تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو وزیراعظم مودی پہلے سوشل میڈیا پر اور پھرخود سے بات کرکے مبارکباد دے چکے ہیں۔ اس سلسلے میں ان کے ذریعہ پی آر شری جیش کے ساتھ ان کی بات چیت کافی وائرل ہوئی تھی۔ اس سے قبل 2020 میں جب ٹوکیو اولمپک کا انعقاد ہوا تھا، تب وزیراعظم نے کووڈ وبا کی وجہ سے اگلے سال 2021 میں پورے اولمپک دستہ سے ملاقات کی تھی اور ان کھلاڑیوں کے ساتھ لنچ بھی کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز