غازی آباد: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یعنی جمعہ کو غازی آباد میں ریپڈ ایکس ریل کو ہری جھنڈی دکھائی۔ اس دوران وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود تھے۔ افتتاح کے بعد نریندر مودی نے ٹرین کا سفر بھی کیا۔ یہ ٹرین پہلے مرحلے میں غازی آباد سے دوہائی تک چلے گی۔ اس کا کرایہ 50 سے 100 روپے تک ہے۔ یہ ٹرین 17 کلومیٹر کا فاصلہ منٹوں میں طے کرے گی۔ ریپڈ ایکس کو ملک کی منی بلٹ ٹرین کہا جا رہا ہے۔ یہ ہندوستان کی پہلی ریپڈ ایکس ٹرین ہے جسے نمو بھارت کے نام سے جانا جائے گا۔
Published: undefined
نریندر مودی دہلی-غازی آباد-میرٹھ آر آر ٹی ایس کوریڈور کے ترجیحی حصے کا افتتاح کرنے کے بعد صاحب آباد میں عوام کا استقبال کیا۔ انہوں نے یہاں ریلی سے بھی خطاب کیا۔ غازی آباد میں وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگرام کے پیش نظر وسندھرا کے جلسہ گاہ کے قریب سیکورٹی سخت رکھی گئی ہے۔ ہر موڑ پر پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) میں تعمیر کیے جانے والے کل آٹھ آر آر ٹی ایس کوریڈورز کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں سے تین راہداریوں کو فیز-1 میں فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس میں دہلی-غازی آباد-میرٹھ کوریڈور، دہلی-گروگرام-ایس این بی-الور کوریڈور اور دہلی-پانی پت کوریڈور شامل ہیں۔ دہلی-غازی آباد-میرٹھ آر آر ٹی ایس 30000 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ یہ غازی آباد، مراد نگر اور مودی نگر کے شہری مراکز سے گزرتے ہوئے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں دہلی کو میرٹھ سے جوڑے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز