قومی خبریں

کواڈ چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ روانہ

روانگی سے قبل وزیر اعظم نے کہا "کواڈ انڈو-پیسفک علاقے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنے والے یکساں خیالات والے ممالک کے ایک اہم گروپ کے طور پر اُبھرکر سامنے آیا ہے"۔

<div class="paragraphs"><p>پی ایم مودی کی روانگی / آئی&nbsp; اے این ایس</p></div>

پی ایم مودی کی روانگی / آئی  اے این ایس

 

وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو ریاستہائے متحدہ امریکہ کے تین روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔ اس دوران وہ کواڈ رہنماؤں کی چوٹی کانفرنس میں حصہ لیں گے۔ مودی وہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 'مستقبل کی چوٹی کانفرنس' سے خطاب کرنے کے ساتھ ہی غیر مقیم ہندوستانیوں سے بات چیت بھی کریں گے۔

Published: undefined

سوشل میڈیا 'ایکس' میں کیے گئے اپنے ایک پوسٹ میں وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جانکاری دیتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم نریندر مودی چھٹے کواڈ لیڈرس چوٹی کانفرنس میں حصہ لینے اور اقوام متحدہ میں 'مستقبل کی چوٹی کانفرنس' سے خطاب کرنے کے لیے یو ایس اے روانہ ہوئے۔

Published: undefined

امریکہ روانگی سے قبل وزیراعظم نریندر مودی نے کہا "آج میں صدر بائیڈن کے ذریعہ ان کے آبائی شہر ولمنگٹن میں منعقد کواڈ چوٹی کانفرنس میں حصہ لینے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے چوٹی کانفرنس کو خطاب کرنے کے لیے ریاستہائے متحدہ امریکہ کے تین روزہ دورہ پر جا رہا ہوں۔"

Published: undefined

وزیر اعظم نریندر مودی نے آگے کہا کہ میں کواڈ چوٹی کانفرنس کے لیے اپنے معاونین صدر جو بائیڈن، وزیراعظم البنیز اور وزیر اعظم کشیدا کے ساتھ شامل ہونے کے لیے کافی پُر جوش ہوں۔ یہ اسٹیج انڈو-پیسفک علاقے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنے والے یکساں خیالات والے ممالک کے ایک اہم گروپ کے طور پر اُبھرکر سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر بائیڈن کے ساتھ میٹنگ ہمیں اپنے لوگوں اور عالمی بھلائی کے فائدے کے لیے ہند-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹیجک شراکت داری کو اور گہرا کرنے کے لیے نئے راستوں کا جائزہ اور پہچان کرنے کی اجازت دے گی۔

Published: undefined

غیر مقیم ہندوستانیوں اور اہم امریکی کاروباری رہنماؤں کے ساتھ جڑنے کا بے صبری سے انتظار کرنے کی بات کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ یہ اہم اسٹیک ہولڈرز ہیں اور دنیا کی سب سے بڑی اور سب سے پرانی جمہوریت کے درمیان ایک انوکھی شراکت داری کو زندگی فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کی چوٹی کانفرنس عالمی برادری کے لیے انسانیت کی بہتری کے سلسلے میں آگے کی راہ تیار کرنے کا ایک سنہرا موقع ہے۔

Published: undefined

غور طلب رہے کہ اس سال کواڈ چوٹی کانفرنس کا انعقاد اصل میں ہندوستان میں ہی ہونے والا تھا لیکن 4 رہنماؤں کے پروگرام کو دیکھتے ہوئے اس کا انعقاد امریکہ میں منتقل کر دیا گیا۔ وہائٹ ہاؤس نیشنل سیکوریٹی کونسل کی مشرقی ایشیا اور اوشیانا ڈائرکٹر میا ریپ ہوپر نے اس سلسلے میں ایک پریس کانفرنس میں کہا "انہی وجوہات کے سبب وزیر اعظم مودی نے ہمارے ساتھ میزبانی کے برسوں کا ایکسچینج کرنے پر رضامندی دکھائی اور امید کرتے ہیں کہ اگلے سال کواڈ کے سبھی چار رہنما ہندوستان میں ملیں گے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined