نئی دہلی: ماہ رمضان المبارک کے آغاز پر وزیر اعظم مودی اور کانگریس کے اہم لیڈران نے مبارک باد پیش کی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔ نریندر مودی نے آج ٹوئٹ کیا ’’رمضان کے آغاز پر مبارکباد۔ خدا کرے یہ مقدس مہینہ ہمارے معاشرے میں مزید اتحاد اور ہم آہنگی لے کر آئے اور غریبوں کی خدمت کی اہمیت کو بھی یقینی بنائے۔‘‘
Published: undefined
کانگریس پارٹی کی جانب سے بھی مقدس ماہِ رمضان کی مبارک باد پیش کی گئی ہے۔ پارٹی کے ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا ’’اس مبارک موقع پر ہم آپ سب کی اچھی صحت اور خوشحالی کی خواہش کرتے ہیں۔ رمضان مبارک!‘‘
Published: undefined
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی ماہ رمضان کی مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے ٹوئٹ پر لکھا ’’دعاؤں، برکتوں اور بخششوں کے مقدس مضان کے مہینے کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ آئیے ہم خود کو انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کریں اور ہمدردی، امن اور بھائی چارے کو عام کریں۔‘‘
Published: undefined
راہل گاندھی نے ماہ رمضان کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا ’’یہ بابرکت مہینہ سب کے لیے محبت، خوشی اور یکجہتی لے کر آئے۔‘‘
Published: undefined
پرینکا گاندھی نے لکھا ’’آپ سب کو رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ رمضان بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ کرے یہ مقدس مہینہ سب کی زندگیوں میں خوشیاں، برکتیں اور سکون لے کر آئے۔‘‘
Published: undefined
رمضان المبارک امت مسلمہ کے لیے مقدس ترین مہینہ ہے۔ اس پورے مہینے میں لوگ طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک روزہ رکھتے ہیں۔ رمضان المبارک کو اسلامی کیلنڈر کا نواں اور برکتوں کا مہینہ کہا جاتا ہے۔ رمضان کا یہ مہینہ کبھی 29 تو کبھی 30 دنوں کاہوتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined