قومی خبریں

وزیر اعظم نریندر مودی نے کچھ میں فوجیوں کے ساتھ منائی دیوالی، فوجی لباس میں آئے نظر

فوجی جوانوں کے ساتھ دیوالی منانے سے قبل نریندر مودی نے آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

 

پورے ملک میں آج دیوالی کا تہوار پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے کچھ میں جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی۔ ساتھ ہی فوجی جوانوں کو مٹھائی بھی کھلائی۔ نریندر مودی اس دوران فوج کے لباس میں نظر آئے۔

Published: undefined

فوجی جوانوں کے ساتھ دیوالی منانے سے قبل نریندر مودی نے آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے گجرات کے نرمدا ضلع کے ایکتا نگر میں ’اسٹیچو آف یونیٹی‘ کے قریب ایک اجلاس سے خطاب کیا۔ خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ’’دہشت گردوں کے آقاؤں کو پتہ چل گیا ہے کہ ہندوستان کا اب کچھ نہیں ہو سکتا، کیونکہ ہندوستان اب کسی دہشت گرد کو نہیں چھوڑے گا۔‘‘

Published: undefined

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کر کے دیوالی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا، ’’ہم وطنوں کو دیوالی کی بہت بہت مبارکباد۔ روشنی کے اس روحانی تہوار پر میں ہر کسی کی صحت، خوشی اور خوش قسمت زندگی کی خواہش کرتا ہوں۔ ماں لکشمی اور بھگوان شری گنیش کی مہربانی سے سب کا بھلا ہو۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی گزشتہ کئی سالوں سے فوجی جوانوں کے ساتھ ہی دیوالی کا تہوار مناتے آئے ہیں۔ وزیر اعظم کے عہدہ پر رہتے ہوئے پہلی بار گجرات کے کچھ میں دیوالی منانے کے لئے آئے۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ کے عہدہ پر رہتے ہوئے انہوں نے کئی بار گجرات کے کچھ میں فوجی جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined