قومی خبریں

وزیر اعظم کی والدہ ہیرا بین کا 100 سال کی عمر میں انتقال، احمد آباد پہنچے نریندر مودی

وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین کا 100 سال کی عمر میں احمد آباد کے ایک اسپتال میں انتقال ہو گیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر</p></div>

تصویر ٹوئٹر

 

وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین کا 100 سال کی عمر میں احمد آباد کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وزیر اعظم مودی احمد آباد جا رہے ہیں۔ ہیرا بین کو صحت سے متعلق کچھ مسائل کی وجہ سے بدھ کی صبح 'یو این مہتا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اینڈ ریسرچ سینٹر' میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسپتال کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کی والدہ ہیرا بین مودی نے 30 دسمبر صبح 3:30 بجے آخری سانس لی۔

Published: undefined

اپنی والدہ کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے لکھا، "ایک شاندار صدی کا خدا کے قدموں میں اختتام... ماں میں میں نے ہمیشہ اس تین مورتی کو محسوس کیا ہے، جس میں ایک تپسوی کا سفر، ایک بے لوث کرمیوگی کی علامت اور اقدار کے لئے پرعزم زندگی شامل رہی ہے۔‘‘

انہوں نے مزید لکھا ’’میں جب ان سے 100ویں یومِ پیدائش پر ملا تو انہوں نے ایک بات کہی تھی، جو ہمیشہ یاد رہتی ہے کہ کام کرو بدھی (عقل) سے اور زندگی جیو شدھی (پاکیزگی) سے۔‘‘

Published: undefined

وزیر اعظم کی والدہ ہیرا بین مودی کو بدھ (28 دسمبر) کو احمد آباد کے یو این مہتا اسپتال میں ان کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے  داخل کرایا گیا تھا۔ ہیرا بین اس سال 18 جون 2022 کو 100 سال کی ہو گئیں۔ منگل (27 دسمبر) کی رات ان کی طبیعت خراب ہوگئی، جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔اگرچہ جمعرات (29 دسمبر) کو اسپتال کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا کہ ان کی صحت میں بہتری آرہی ہے، لیکن جمعہ (30 دسمبر) کی صبح ان کا انتقال ہو گیا۔

Published: undefined

وزیر اعظم  اپنی والدہ سے ملنے اسپتال گئے تھے ۔ وہ ماتا جی کے ساتھ ڈیڑھ گھنٹہ تک ان کی خیریت دریافت کرنے کے لیے وہاں رہے اور ان کی طبیعت بہتر ہونے کے بعد شام کو دہلی واپس آگئے۔ پی ایم مودی کی ماں ہیرا بین نے بہت سادہ زندگی گزاری۔ اس سال ہونے والے گجرات اسمبلی انتخابات 2022 میں انہوں نے خود ووٹ دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined