ممبئی: وزیر اعظم نریندر مودی آج یعنی 19 جنوری کی شام ممبئی کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم 38,800 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ نریندر مودی شام تقریباً 6.30 بجے، گنداولی میٹرو اسٹیشن سے ممبئی میٹرو 2اے اور 7 کی دو لائنوں کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم میٹرو پر بھی سوار ہوں گے۔ سفر کو آسان بنانے کے لیے وزیر اعظم ممبئی ون موبائل ایپ اور نیشنل کامن موبلٹی کارڈ لانچ کریں گے۔
Published: undefined
وزیر اعظم 20 ویں ہندو ہردے سمراٹ بالاصاحب ٹھاکرے اپلا دواخانہ کا بھی افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم ممبئی میں تقریباً 6100 کروڑ روپے کی لاگت سے 400 کلومیٹر سڑکوں کے کنکریٹائزیشن پروجیکٹ کا بھی افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم مودی سات سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے، جن کی لاگت تقریباً 17200 کروڑ روپے ہے۔ یہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس ملاڈ، بھانڈوپ، ورسووا، گھاٹ کوپر، باندرہ، دھاراوی اور ورلی میں ہوں گے۔
Published: undefined
وزیر اعظم ممبئی میں تین اسپتالوں - بھانڈوپ ملٹی اسپیشلٹی میونسپل اسپتال، سدھارتھ نگر اسپتال اور اوشیوارہ میٹرنٹی ہوم کی از سر نو تعمیر کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ پی ایم مودی پی ایم سواندھی اسکیم کے تحت ایک لاکھ سے زیادہ مستفیدین کے منظور شدہ قرضوں کی منتقلی کی بھی شروعات کریں گے۔ وزیر اعظم چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینلز کی دوبارہ ترقی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ پروجیکٹ کی لاگت 1800 کروڑ روپے سے زیادہ ہونے کی امید ہے۔
Published: undefined
وزیر اعظم نریندر مودی شام 4.40 بجے ممبئی ہوائی اڈے پر پہنچیں گے۔ شام 5 بجے وہ ممبئی میں مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، بھومی پوجن اور اجتماع میں شرکت کریں گے۔ شام 6.30 بجے ممبئی میٹرو لائن 2اے اور 7 کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی شام 7.20 بجے دہلی واپس آئیں گے، دورے کے پیش نظر ممبئی میٹرو شام 5.45 سے 7.30 بجے کے درمیان بند رہے گی۔ ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے اور ویسٹرن مضافات پر ٹریفک جام کا امکان ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز