نئی دہلی: وزیر اعظم مودی آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مغربی بنگال میں 7 ہزار 800 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے اور کولکاتا میں قومی گنگا کونسل کی دوسری میٹنگ کی صدارت بھی کریں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مغربی بنگال میں سات ہزار 800 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد اور اُنہیں قوم کے نام وقف کریں گے۔
Published: undefined
وزیر اعظم مودی نئی جلپائی گُڑی سے جوڑنے والی وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ وہ کولکاتا میٹرو کی پرپل لائن کی جوکا-تاراتالا راستے کا بھی افتتاح کریں گے اور مختلف ریلوے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد اور انہیں قوم کے نام وقف کریں گے۔ وزیراعظم پانی اور صفائی ستھرائی کے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی-نیشنل انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کریں گے۔
Published: undefined
وزیر اعظم مودی صاف گنگا کے لیئے قومی مشن کے تحت مغربی بنگال کیلئے پانی کے نکاسی کے کثیر مقصدی بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کرنے کے علاوہ وہ اُن کا افتتاح کریں گے۔
اِس کے علاوہ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم کولکاتا میں قومی گنگا کونسل کی دوسری میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ اس میٹنگ میں جل شکتی کے مرکزی وزیر اور دیگر مرکزی وزراءشرکت کریں گے، جو کہ کونسل کے اراکین ہیں۔ میٹنگ میں اتراکھنڈ، اترپردیش، بہار، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے وزراءاعلیٰ بھی شرکت کریں گے۔ کونسل کو دریائے گنگا اور اس کی معاون ندیوں میں آلودگی کی روک تھام اور احیا کی کارروائیوں کی مکمل نگرانی کرنے کی مجموعی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز