قومی خبریں

کرگل وجے دیوس کے موقع پر لداخ پہنچے وزیر اعظم مودی، شہدا کو خراج تحسین پیش کیا

کرگل وجے دیوس کی 25ویں سالگرہ کے موقع وزیر اعظم نریندر مودی لداخ کے ’دراس‘ پہنچے اور اس جنگ میں شہید ہونے والے بہادر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر ویڈیو گریب</p></div>

تصویر ویڈیو گریب

 

کرگل: وزیر اعظم نریندر مودی نے 25ویں ’کرگل وجے دیوس‘ کے موقع پر کرگل کے دراس میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں شرکت کے لئے پی ایم مودی کرگل وار میموریل پہنچے اور ان بہادر سپاہیوں کو یاد کیا جنہوں نے 1999 میں ہند و پاک جنگ میں اپنی جانیں قربان کیں۔

Published: undefined

پی ایم مودی آج لداخ کے دراس میں کرگل جنگ کی یادگار بھی جائیں گے۔ خیال رہے کہ دراس مرکزی زیر انتظام علاقہ لداخ کے ضلع کرگل میں واقع ایک قصبہ ہے۔ اسے لداخ کا گیٹ وے بھی کہا جاتا ہے۔ پی ایم مودی سے پہلے آرمی چیف نے بھی دراس میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Published: undefined

کرگل وجے دیوس ہر سال 26 جولائی کو منایا جاتا ہے۔ تاہم، اس بار چونکہ یوم کرگل کی سلور جوبلی (25 سال) ہے لہذا یہ پروگرام خاص ہے۔ کرگل جنگ کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادروں کے اہل خانہ، بہادری ایوارڈ یافتہ اور سینئر افسران اس میں بڑی تعداد میں شریک ہیں۔

Published: undefined

یاد رہے کہ پاکستان کے ساتھ کرگل کی جنگ 3 مئی 1999 سے 26 جولائی 1999 تک لڑی گئی تھی۔ ہندوستانی فوج نے 26 جولائی کو فتح حاصل کی تھی۔ تب سے اس تاریخ کو کرگل وجے دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے۔ دراصل، 1999 سے پہلے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایک معاہدہ ہوا تھا کہ دونوں ممالک کے فوجی سردیوں میں اپنے فوجیوں کو ان علاقوں میں تعینات نہیں کریں گے جہاں برف جمع ہوگی۔

Published: undefined

ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ معاہدے کی پاسداری کی تھی لیکن پاکستان نے دھوکہ دیتے ہوئے سردیوں میں ان پہاڑیوں پر قبضہ کر لیا۔ اس میں وہ دراس، ٹائیگر ہل اور کرگل سمیت کئی اہم علاقوں تک پہنچے تھے۔ پاکستانی تقریباً 134 کلومیٹر کے دائرے میں داخل ہو چکے تھے۔ کرگل جنگ کے دوران ہندوستان نے 3 ماہ میں اپنے 545 فوجیوں کو کھو دیا تھا۔ اس جنگ میں 1363 فوجی زخمی ہوئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined