قومی خبریں

مودی کے دورے کو مغربی ممالک حسد کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں، وزیراعظم کے دورے پر کریملن کا بیان

وزیر اعظم نریندر مودی پیر اور منگل کو دو روزہ دورے پر روس جا رہے ہیں جہاں وزیر اعظم صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

وزیر اعظم نریندر مودی 8-10 جولائی کو غیر ملکی دورے پر جا رہے ہیں۔ اس دوران وہ روس بھی جائیں گے۔ روس نے وزیر اعظم  مودی کے دورے کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مغرب ان کے دورے کو 'حسد' کی نگاہ سے دیکھ رہا ہے۔ روس نے وزیر اعظم کے دورے کو "انتہائی اہم دورہ" قرار دیا ہے۔ روس کے بعد وزیراعظم 10 جولائی کو آسٹریا کا بھی دورہ کریں گے۔

Published: undefined

صدر ولادیمیر پوتن نے ہندوستان اور روس کے درمیان 22 ویں سالانہ چوٹی کانفرنس کے لئے وزیر اعظم  مودی کو دعوت نامہ بھیجا تھا۔ وہ 8 سے 9 جولائی تک ماسکو میں ہوں گے۔ فروری 2022 میں یوکرین پر حملے کے بعد وزیر اعظم مودی کا روس کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ اپنے اعلیٰ سطحی دورے کے حوالے سے وزارت خارجہ نے کہا کہ ملاقات میں دونوں رہنما دونوں ممالک کے تعلقات کا جائزہ لیں گے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بات کریں گے۔

Published: undefined

روسی صدر پوتن کے پریس سکریٹری نے ہفتہ کو ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم مودی کے دورے کا پروگرام بڑا ہے اور اس دوران دونوں رہنما غیر رسمی بات چیت بھی کر سکتے ہیں۔ پی ایم مودی کے دورے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں، انہوں نے کہا، "ظاہر ہے کہ ایک جامع ایجنڈا ہو گا، یہ ایک سرکاری دورہ ہو گا اور ہمیں امید ہے کہ دونوں رہنما غیر رسمی طور پر بھی بات چیت کر سکیں گے۔‘‘

Published: undefined

صدر پوتن کے پریس سکریٹری دمتری پیسکوف نے کہا کہ روس اور ہندوستان کے تعلقات اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی سطح پر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی اور وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی۔‘‘

Published: undefined

روسی صدر کے پریس سکریٹری نے یہ بھی کہا کہ مغربی ممالک وزیر اعظم مودی کے آنے والے دورے پر بہت گہری اور رشک بھری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان کی قریبی نگرانی کا مطلب یہ ہے کہ وہ اسے بہت اہمیت دیتے ہیں، اور وہ غلط نہیں ہیں، اس میں بہت زیادہ اہمیت دینے کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم مودی نے بھی جنگ کے بارے میں آواز اٹھائی ہے اور یوکرین کے صدر سے فون پر بات کی ہے۔ کئی مرتبہ عالمی معیشت کو نقصان پہنچانے والی اس جنگ کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined