قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں ہیروشیما میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی

وزیر اعظم مودی نے ہیروشیما، جاپان میں مہاتما گاندھی کے ایک عادم قد مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امن کے گاندھیائی نظریات پوری دنیا میں گونجتے ہیں اور لاکھوں لوگوں کو طاقت دیتے ہیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 
DL_BB

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ہیروشیما، جاپان میں مہاتما گاندھی کے ایک عادم قد مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ امن کے گاندھیائی نظریات پوری دنیا میں گونجتے ہیں اور لاکھوں لوگوں کو طاقت دیتے ہیں۔

ایک ٹوئٹ میں مودی نے کہا کہ ’’میں نے ہیروشیما میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ ہیروشیما میں یہ مجسمہ بہت اہم پیغام دیتا ہے۔ امن اور ہم آہنگی کے گاندھیائی نظریات عالمی سطح پر گونجتے ہیں اور لاکھوں لوگوں کو طاقت دیتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے دعا کرتے ہوئے اپنی تصویر بھی لگائی۔ اس سے پہلے دن میں وزیر اعظم نے اپنے جاپانی ہم منصب فیومیو کیشیدا سے بھی ملاقات کی۔

وزیر اعظم مودی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ آج صبح پی ایم کشیدا کے ساتھ ایک بہترین ملاقات ہوئی۔ ہم نے ہندوستان-جاپان تعلقات کی مکمل رینج کا جائزہ لیا اور دنیا کی بہتری کے لئے ہندوستان کی جی-20 صدارت اور جاپان کی جی-7 صدارت پر تبادلہ خیال کیا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ وزیر اعظم مودی جی-7 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جمعہ کو جاپان کے ہیروشیما پہنچے، جہاں وہ مختلف عالمی رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ جاپان سے وہ پاپوا نیو گنی کے پورٹ مورسبی جائیں گے۔ مودی وزیر اعظم البانی کی دعوت پر آسٹریلیا کا بھی دورہ کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined