قومی خبریں

وزیر اعظم مودی نے بتایا کورونا سے لڑائی کا منتر- ’دوائی بھی، کڑائی بھی‘

وزیراعظم نریندر نے ملک کے عوام سے کورونا ویکسین کا ٹیکہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ کووڈ-19 کے ضابطوں پر سختی سے عمل کیا جانا چاہئے

نریندر مودی، تصویر یو این آئی
نریندر مودی، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر نے ملک کے عوام سے کورونا ویکسین کا ٹیکہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ کووڈ-19 کے ضابطوں پر سختی سے عمل کیا جانا چاہئے۔

مودی نے اتوار کو آکاشوانی پر اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ کے 75ویں ایڈیشن میں ملک کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ-19 کی وبا سے نمٹنے کےلئے کورونا ویکسین کا طویل عرصے سے انتظار تھا۔ ملک میں کووڈ -19 کا ٹیکہ لگانے کی مہم چل رہی ہے جو دنیا میں سب سے بڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبھی اہل افراد کو کورونا کا ٹیکہ لگوانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی وبا سے نمٹنے کے ضابطوں جیسے ماسک پہننا، دو گز کی دوری رکھنا اور بار بار ہتھا دھونے پر عمل کرنا چاہئے۔

Published: 28 Mar 2021, 2:15 PM IST

مودی نے کہا کہ آج ہندوستان،دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم چلا رہا ہے۔ انہوں نے بھونیشور کی پشپا شکلا، اتر پردیش کے جونپور میں 109 سال کی بزرگ ماں، رام دولئیا، دہلی میں بھی 107 سال کے صرف کرشن اور حیدرآباد میں 100 سال کے جے چودھری کا ذکر کیا اور سبھی کو ٹیکہ ضرور لگوانا چاہئے۔

Published: 28 Mar 2021, 2:15 PM IST

وزیراعظم نے کہا کہ کیرالہ سے ایک نوجوان آنندن نائر نے تو اسے ایک نیا لفظ دیا ہے- ’ویکسین سیوا‘ ایسے ہی پیغام دہلی سے شیوانی ،ہماچل سے ہمانشو اور دوسرے کئی نوجوانوں نے بھی بھیجے ہیں۔ انہوں نے کہا،’’ان سب سے درمیان ،کورونا سے لڑائی کا منتر بھی ضرور یاد رکھئے ’دوائی بھی - کڑائی بھی‘ اور صرف مجھے بولنا ہے۔ ایسا نہیں ،ہمیں جینا بھی ہے، بولنا بھی ہے۔ بتانا بھی ہے اور لوگوں کو بھی،’دوائی بھی، کڑائی بھی‘ اس کے لئے پرعزم رہنا ہے۔‘‘

Published: 28 Mar 2021, 2:15 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 28 Mar 2021, 2:15 PM IST