قومی خبریں

چندرشیکھر آزاد اور لوک مانیہ تلک کی سالگرہ پر وزیر اعظم مودی نے خراج عقیدت پیش کیا

پی ایم مودی نے کہا کہ لوک مانیہ تلک ہندوستانی اقدار اور نظریات پر گہرا اعتماد رکھتے تھے۔ تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں ان کے خیالات کئی لوگوں کو آج بھی تحریک دے رہے ہیں۔

پی ایم مودی / یو این آئی
پی ایم مودی / یو این آئی 

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے عظیم مجاہد آزادی لوک مانیہ بال گنگا دھر تلک اور چندرشیکھر آزاد کو ان کی سالگرہ پر دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نے جمعہ کے روز سلسلہ وار ٹوئٹ پیغامات میں کہا کہ’’میں لوک مانیہ تلک کو ان کی سالگرہ پر سلام پیش کرتا ہوں۔ ان کے تفکرات اور اصول موجودہ حالات میں پہلے سے کہیں زیادہ مطابقت رکھتے ہیں، جب 130 کروڑ ہندوستانیوں نے ایک خود انحصار ہندوستان بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو معاشی طور پر خوشحال اور معاشرتی طور پر ترقی پسند ہو‘‘۔

Published: undefined

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ’’لوک مانیہ تلک ہندوستانی اقدار اور نظریات پر گہرا اعتماد رکھتے تھے۔ تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں ان کے خیالات کئی لوگوں کو آج بھی تحریک دے رہے ہیں۔ انہوں نے ایسے اعلیٰ ادارے قائم کیے جو ایک طویل عرصے سے انمول تعاون پیش کر رہے ہیں‘‘۔

Published: undefined

عظیم انقلابی اور ملک کی آزادی کے لئے ہنستے ہوئے اپنی زندگی کا نذرانہ پیش کرنے والے چندر شیکھر آزاد کو یاد کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ ’’مادروطن کے بہادر بیٹے اور غیر معمولی شخصیت والے چندر شیکھر آزاد کو ان کی سالگرہ پر یاد کررہا ہوں۔ جوانی میں ہی انہوں نے اپنے آپ کو سامراجیت سے ملک کی آزادی کے لئے جھونک دیا۔ وہ مستقبل کے بارے میں سوچنے کے ساتھ ساتھ ایک مضبوط ہندوستان کا خواب دیکھتے تھے‘‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined