قومی خبریں

وزیراعظم مودی کی کازیرنگا نیشنل پارک میں جنگل سفاری، 18 ہزار کروڑ کے منصوبوں کا افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی نے شمال مشرقی ریاست آسام کے کازیرنگا نیشنل پارک میں جنگل سفاری کا لطف اٹھایا، آج وہ اروناچل میں 18 ہزار کروڑ روپے کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعظم مودی / آئی اے این ایس</p></div>

وزیر اعظم مودی / آئی اے این ایس

 

گوہاٹی: وزیر اعظم نریندر مودی نے شمال مشرقی ریاست آسام کے کازیرنگا نیشنل پارک میں جنگل سفاری کا لطف اٹھایا۔ جنگل سفاری کے دوران انہیں ہاتھی پر بیٹھے دیکھا گیا۔ اسی دوران انہوں نے جیپ کے ذریعے کازیرنگا نیشنل پارک تک کچھ فاصلہ طے کیا۔ پی ایم مودی 8 مارچ کی شام کازیرنگا نیشنل پارک میں ٹھہرے تھے۔

Published: undefined

آسام کا کازیرنگا نیشنل پارک گینڈوں کا سب سے بڑا مسکن ہے، پرندوں کی 600 سے زیادہ اقسام، ڈولفن کی بڑھتی ہوئی آبادی اور شیروں کی سب سے زیادہ تعداد میں سے ایک ہے۔ کازیرنگا چھٹیوں کا ایک مشہور مقام ہے، جو ملک اور دنیا بھر سے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

Published: undefined

یہ 2200 سے زیادہ ہندوستانی ایک سینگ والے گینڈے کا گھر ہے، جو ان کی کل عالمی آبادی کا تقریباً 2/3 ہے۔ میری کرزن کی سفارش پر 1908 میں تیار کیا گیا، یہ پارک گولاگھاٹ اور نوگاؤں اضلاع کے کنارے پر واقع ہے، جو مشرقی ہمالیائی حیاتیاتی تنوع کا ایک ہاٹ اسپاٹ ہے۔ اس پارک کو 1985 میں یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا تھا۔

Published: undefined

اپنے شمال مشرقی دورے کے دوران، پی ایم مودی مرکزی حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے 18000 کروڑ روپے کے کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان میں برونی تا گوہاٹی پائپ لائن کا 3992 کروڑ روپے کا پروجیکٹ بھی شامل ہے۔

Published: undefined

وزیر اعظم نریندر مودی دو روزہ دورے پر شمال مشرق میں ہیں۔ جنگل سفاری کے بعد پی ایم مودی اروناچل پردیش پہنچیں گے۔ اس دوران پی ایم مودی اروناچل میں 18 ہزار کروڑ روپے کی لاگت والے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ پی ایم مودی دوپہر کو جوراہاٹ واپس آئیں گے اور عظیم آہوم کمانڈر لچیت بورفوکن کے 125 فٹ اونچے مجسمے کا افتتاح کریں گے۔

Published: undefined

عہدیداروں نے بتایا کہ اس کے بعد پی ایم مودی میلنگ میتیلی پوتھار جائیں گے، جہاں وہ تقریباً 18000 کروڑ روپے کے مرکزی اور ریاستی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے اور اس کے بعد وہ مغربی بنگال روانہ ہو جائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined