وزیر اعظم نریندر مودی نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے متعدد امور کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف کثیر الجہتی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مسٹر مودی نے اپریل 2023 میں جدہ کے راستے سوڈان سے ہندوستانی شہریوں کے انخلاء کے دوران سعودی عرب کے تعاون کے لیے ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔
Published: undefined
وزیر اعظم نے آئندہ حج کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جی-20 کے سربراہ کی حیثیت سے ہندوستان کے تمام پہل کے لئے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ہندوستان کے اپنے دورے کے منتظر ہیں۔دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ہندوستان اور سعودی عرب کئی دہائیوں سے اقتصادی اور سماجی-ثقافتی سطح پر دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں۔ فروری 2019 میں محمد بن سلمان نے ہندوستان کا دو روزہ دورہ کیا تھا۔ اس دوران شہزادہ سلمان نے کہا تھا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ یہ تعلقات دونوں ممالک کی خاطر جاری رہیں اور بہتر ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم سعودی عرب اور ہندوستان کے لیے اچھے کام کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
29 اکتوبر 2019 کووزیر اعظم مودی نے سعودی عرب کا دو روزہ دورہ کیا تھا ۔ وہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے مقصد سے سعودی عرب پہنچے تھے۔
Published: undefined
2019 میں اپنے سعودی دورے سے قبل ایک بیان میں وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ وہ ایف آئی آئی فورم میں اپنی شرکت کے منتظر ہیں جہاں وہ ہندوستان میں بڑھتے ہوئے کاروبار اور عالمی سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں بات کریں گے کیونکہ یہ ملک 5 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined