چنئی: تمل ناڈو کے وزیر اعلی اور ’ڈی ایم کے‘ کے صدر ایم کے اسٹالن نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے ایک بیان میں کہا کہ پی ایم مودی نے 10 سال پہلے جو وعدے کیے تھے وہ ابھی تک پورے نہیں ہوئے ہیں۔
Published: undefined
اسٹالن نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن ’انڈیا‘ اتحاد لوگوں کو یہ باور کرانے میں کامیاب ہو گیا ہے کہ بی جے پی کو کسی بھی قیمت پر شکست دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا، ’’اتحاد کے رہنما مختلف ریاستوں میں ایک دوسرے سے بات کر رہے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ بی جے پی مخالف ووٹ تقسیم نہ ہوں۔‘‘
Published: undefined
اسٹالن نے کہا کہ تمل ناڈو میں ڈی ایم کے زیر قیادت اتحاد نے اپنے اتحادی شراکت داروں بشمول کانگریس، سی پی آئی-ایم، سی پی آئی، وی سی کے، ایم ڈی ایم کے، آئی یو ایم ایل اور کے این ایم ڈی کے کے ساتھ نشستوں کی تقسیم مکمل کر لی ہے۔ ان کی پارٹی ریاست کے 39 لوک سبھا حلقوں میں سے 21 سے الیکشن لڑے گی۔
Published: undefined
سی ایم نے بتایا کہ ایم این ایم کے بانی اور اداکار کمل ہاسن ڈی ایم کے اتحاد میں شامل ہو گئے ہیں۔ اب وہ اپنے امیدواروں کے لیے مہم چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کمل ہاسن کو 2025 میں راجیہ سبھا کی سیٹ الاٹ کی جائے گی۔ ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ ہم بی جے پی کو شکست دینے کے لیے متحد ہیں اور ہمارا یہ جذبہ 39 سیٹیں جیتنے میں ہماری مدد کرے گا۔
Published: undefined
اسٹالن نے ڈی ایم کے کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ تمل ناڈو اور پڈوچیری کے تمام 40 حلقوں میں اتحاد کی جیت کے لیے کام کریں۔ سیاسی تبدیلی لانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے سی ایم نے کہا کہ مرکز میں ایسی حکومت بنانا ضروری ہے جو تمام ریاستی حکومتوں کا احترام کرے۔ ڈی ایم کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ انڈیا اتحاد تمل ناڈو میں تین سالہ 'دراوڑی ماڈل' حکومت کی کامیابیوں کو اجاگر کرے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined