قومی خبریں

سونیا گاندھی کا 77واں یومِ پیدائش، وزیر اعظم مودی نے مبارک باد پیش کی

پی ایم مودی نے سونیا گاندھی کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا، ’’محترمہ سونیا گاندھی جی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارک باد۔ انہیں صحت و تندرستی والی لمبی زندگی حاصل ہو‘‘

<div class="paragraphs"><p>سونیا گاندھی / آئی اے این ایس</p></div>

سونیا گاندھی / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: ہندوستانی سیاست کے اہم ترین ناموں میں سے ایک سونیا گاندھی کا آج 77 واں یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ پی ایم مودی نے ایکس (سابقہ ​​ٹوئٹر) پر سونیا گاندھی کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی اور لکھا، ’’محترمہ سونیا گاندھی جی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارک باد۔ انہیں صحت و تندرستی والی لمبی زندگی حاصل ہو۔‘‘

Published: undefined

کانگریس پارٹی نے بھی سونیا گاندھی کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔ کانگریس آفیشل ایکس ہینڈل سے لکھا گیا، ’’سونیا گاندھی جی کو یوم پیدائش کی مبارک بارد، جو سچائی، عظیم قربانی اور جرات کی اعلیٰ ترین اقتدار کی مثال ہیں۔ وہ طاقت کا ایک ستون ہیں، جنہوں نے اپنی زندگی عظیم قربانی کے ساتھ عوامی خدمت کے لیے وقف کر رکھی ہے۔‘‘

Published: undefined

کانگریس نے سونیا گاندھی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’انہوں نے نہ صرف صف اول میں رہ کر کانگریس پارٹی کی قیادت کی بلکہ تمام ہندوستانیوں کے لیے انقلابی حقوق کا آغاز بھی کیا۔ منریگا سے لے کر تعلیم کے حق تک، نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ اور حق اطلاعات تک، ان قوانین نے لوگوں کو بااختیار بنایا اور حکومتوں کو جوابدہ بنایا۔ آپ خواتین کو بااختیار بنانے اور جامع ترقی کی ایک مضبوط حامی ہیں، آپ کا صبر اور سادگی قابل ذکر ہیں۔‘‘

Published: undefined

سونیا 9 دسمبر 1946 کو پیدا ہوئی تھیں۔ نہرو-گاندھی خاندان کے رکن اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی سے شادی کرنے کے بعد ان کی زندگی مکمل طور پر بدل گئی تھی۔ اگرچہ سونیا گاندھی شروع میں فعال سیاسی شرکت سے دور رہیں لیکن قسمت کے پاس ان کے لیے دوسرے منصوبے تھے۔

Published: undefined

کانگریس کی سب سے طویل مدت تک صدر رہنے والی سونیا گاندھی نے صحت کی وجوہات کی وجہ سے گزشتہ چند سالوں میں خود کو فعال سیاست سے دور کر لیا ہے۔ اس وقت ملکارجن کھڑگے پارتی کے صدر ہیں اور راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی پارٹی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined