قومی خبریں

وزیر اعظم مودی نے جی-20 سربراہی کے اختتام کا کیا اعلان، برازیل کو سونپی صدارت

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو نئی دہلی جی-20 سربراہی اجلاس کے اختتام کا اعلان کر دیا اور صدارت برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا کو سونپ دی

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو نئی دہلی جی-20 سربراہی اجلاس کے اختتام کا اعلان کر دیا اور صدارت برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا کو سونپ دی۔ برازیل اگلے ایک سال تک جی-20 کی سربراہی کرے گا۔ وزیر اعظم مودی نے امید ظاہر کی کہ برازیل کی صدارت میں جی-20 گروپ مشترکہ ایجنڈے کو مزید آگے بڑھائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے برازیل کے صدر کو بھی مبارکباد پیش کی۔

Published: undefined

جی-20 سربراہی اجلاس کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’جیسا کہ آپ سب کو علم ہے کہ نومبر 2023 تک جی-20 کی صدارت سنبھالنے کی ذمہ داری ہندوستان کے پاس ہے۔ ان دو دنوں میں آپ سب نے بہت ساری تجاویز اور قراردادیں پیش کیں۔ یہ ہمارا فرض ہے کہ ایک مرتبہ پھر سے ان تجاویز کا جائزہ لیا جائے تاکہ یہ طے ہو سکے کہ ان کی پیشرفت کو کس طرح تیز کیا جا سکتا ہے۔ میں تجویز کرتا ہوں کہ ہم نومبر کے آخر میں جی-20 کا ایک ورچوئل اجلاس منعقد کریں۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا، ’’ہم ورچوئل اجلاس کے دوران اس سربراہی اجلاس میں طے شدہ موضوعات کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ آپ سبھی ورچوئل سیشن میں شامل ہوں گے۔ اس کے ساتھ میں جی-20 سربراہی اجلاس کے اختتام پذیر ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔‘‘

Published: undefined

خیال رہے کہ ہندوستان نے گزشتہ سال بالی سربراہی اجلاس کے دوران انڈونیشیا سے جی-20 کی صدارت حاصل کی تھی۔ مالی شمولیت کو وسعت دینا اور ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے ساتھ کثیر جہتی ترقیاتی بینکوں (ایم ڈی بیز) کو ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لیے مضبوط بنانا، گلوبل ساؤتھ کی آواز کو بڑھانا اور ماحولیاتی پائیداری کو یقینی بنانا ہندوستان کی جی-20 صدارت کے کچھ اہم اہداف ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined