کانگریس نے حکومت پر کورونا وبا سے نپٹنے میں ہر محاذ پر مکمل طورپر ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے کل کہا کہ مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہے وزیراعظم نے مرکزی وزیربرائے صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کو قربانی کا بکرا بنا دیا۔
Published: undefined
راجیہ سبھامیں اپوزیشن کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے کل کورونا وبا کی وجہ سے ملک میں پیدا شدہ صورتحال پر ایوان میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہاکہ ملک کے عوام نے وزیراعظم نریندر مودی پر مکمل اعتماد ظاہر کیا تھا لیکن وزیراعظم نے اعتماد توڑ ا اور لوگوں کو گمراہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ مودی جی نے لوگوں سے اپیل کی کہ تو انہوں نے تھالی بھی بجائی اور تالی بھی بجائی اور چراغ بھی جلایا۔ گھروں میں قید بھی رہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کیا ملا لوگوں کی موت کا صحیح اعدادو شمار بھی نہیں بتایا جارہا۔
Published: undefined
مسٹر کھڑگے نے کہاکہ وزیراعظم مسئلہ کو حل کرنے میں مکمل طورپر ناکام رہے لیکن انہوں نے اس کی ذمہ داری لینے کے بجائے مرکزی وزیر صحت کو قربانی کا بکرا بنا دیا۔ کانگریس کے لیڈر نے کہاکہ ان کی پارٹی کورونا وبا سے نپٹنے کے لئے حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے اور ہم سب مل کر اس چیلنج سے نپٹ سکتے ہیں۔ مسٹر کھڑگے نے کہاکہ انہوں نے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور خودان کے کی طرف سے تحریر کئے گئے تین خط وزیراعظم کو سونپے تھے جن میں ان کا مشورہ دیا گیا تھا لیکن اب تک نہ تو ان کا جواب دیا گیا اور نہ ہی اس بارے میں کوئی بات کی گئی۔ ایسے میں ملک اس چیلنج سے مل کر کس طرح نپٹے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined