نئی دہلی: کرناٹک کے ہاسن پارلیمانی حلقہ سے رکن پارلیمنٹ اور این ڈی اے امیدوار پرجول ریونّا کے جنسی استحصال معاملے سے متعلق وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر آج کانگریس نے حیرانی کا اظہار کیا۔ مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے کہا کہ وزیر اعظم مودی ’بیٹی بچاؤ‘ کا نعرہ دیتے ہیں، لیکن بڑے پیمانے پر زنا کرنے والے پرجول ریونّا سے متعلق آج تک اپنی خاموشی نہیں توڑی۔
Published: undefined
یہ بیان الکا لامبا نے آج نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ انھوں نے ریونّا کی گرفتاری پر کرناٹک کی کانگریس حکومت کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پرجول ریونّا کو کرناٹک حکومت کے ذریعہ تشکیل ایس آئی ٹی کے ذریعہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ کام ایس آئی ٹی کے ذریعہ تشکیل خاتون پولیس ٹیم نے کیا ہے۔
Published: undefined
الکا لامبا کا کہنا ہے کہ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر اعظم مودی کو خط لکھ کر کہا تھا کہ ملک چھوڑ کر بھاگ چکے پرجول ریونّا کو واپس لایا جائے۔ لیکن مودی نے وزیر اعلیٰ کے خط کا کوئی جواب نہیں دیا۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ پرجول ریونّا کے معاملے پر مودی کتنے سنجیدہ تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ راہل گاندھی نے خط لکھ کر متاثرہ خواتین کو انصاف کا یقین دلایا تھا اور نریندر مودی سے یہ سوال بھی پوچھا تھا کہ وہ بڑے پیمانے پر زنا کرنے والے کو کیوں بچا رہے ہیں۔ پرینکا گاندھی نے بھی ریونّا معاملہ پر نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھائے تھے، لیکن ان پر کوئی فرق نہیں پڑا۔
Published: undefined
پریس کانفرنس میں الکا لامبا نے یہ بھی کہا کہ ریونّا معاملہ پر سینکڑوں لوگوں نے آواز اٹھائی۔ کرناٹک بی جے پی کے ایک لیڈر نے پرجول ریونّا کی سینکڑوں ویڈیوز کے بارے میں بی جے پی کی اعلیٰ قیادت کو جانکاری دی تھی۔ اس کے باوجود نریندر مودی نے اسٹیج پر کھڑے ہو کر ریونّا کے لیے ووٹ مانگے۔ وزیر اعظم کو جواب دینا ہوگا کہ سب کچھ جان کر بھی صرف ووٹوں کے لیے انھوں نے سینکڑوں بیٹیوں کا استحصال کرنے والے حیوان کے لیے انتخابی تشہیر کیوں کی۔ وزیر اعظم کی آخر ایسی بھی کیا مجبوری تھی۔
Published: undefined
اس درمیان مہیلا کانگریس صدر نے بتایا کہ مدھیہ پردیش میں ایک نابالغ دلت بیٹی کے ساتھ عصمت دری ہوئی، جس نے بی جے پی لیڈر کا نام لیا۔ اس کیس میں پہلے متاثرہ کے بھائی، پھر چچا کا قتل کر دیا گیا۔ آخر میں متاثرہ کی بھی مشتبہ حالت میں موت ہو گئی۔ راجستھان میں گزشتہ پانچ ماہ میں 12 ہزار خواتین کے ساتھ عصمت دری اور ظلم کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ 1644 نابالغ بچیوں کے ساتھ درندگی ہوئی۔ مدھیہ پردیش کے سیدھی میں 25 سے زائد قبائلی خواتین، طالبات کے ساتھ عصمت دری ہوئی ہے۔ بدقسمتی ہے کہ گزشتہ دس سالوں میں نریندر مودی بیٹیوں کو انصاف دلانے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined