کانگریس نے ملک میں کورونا کی دوسری لہر کیلئے راست طور سے وزیراعظم نریندر مودی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے الزم عائدکیاکہ کووڈ۔19 پر جیت کے ان کے غلط دعوے کی وجہ سے سرکاری مشینری اور عوام میں جھوٹی خود اعتمادی پیدا ہوئی ، جس کی وجہ سے لاپرواہی بڑھی اور ملک کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔
Published: undefined
کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری طارق انور نے پیر کو پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر صداقت آشرم میں پریس کانفرنس میں کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے کوویڈ۔19 پر جیت کے غلط دعوے کی وجہ سے لاپرواہی بڑھی اور کئی افراد کو جان گنواکر اس کی قیمت چکانی پڑی۔
Published: undefined
مسٹر انور نے کہاکہ متوفیوں کے درست اعدادو شمار سے متعلق ابھی بھی اختلافات ہیں ۔ سرکاری اعدادو شمار میں چار لاکھ لوگوں کے مرنے کی بات کہی جارہی ہے لیکن دیگر ذرائع اس سے زیادہ کی اموات کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک غیر ملکی اخبار نے تو کورونا انفیکشن سے 42 لاکھ سے زائد لوگوں کے مرنے کا دعویٰ کیاہے ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز