قومی خبریں

وزیر اعظم ، نائب صدر اور کانگریس رہنماؤں  نے راجکوٹ حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا

کھڑگے نے کانگریس کارکنان سے درخواست کی ہے کہ وہ حادثے سے متاثرہ لوگوں کی ہر ممکن مدد کریں تاکہ متاثرین کو علاج یا معاوضہ وغیرہ میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے گجرات کے راجکوٹ میں ایک مال کے گیمنگ زون میں آگ لگنے کے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔جگدیپ  دھنکھڑ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ راجکوٹ میں آتشزدگی کے واقعہ میں لوگوں کی موت افسوسناک ہے۔ اس سے انہیں گہرا دکھ پہنچا ہے۔انہوں نے کہا، ’’میں متاثرین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں‘۔

Published: undefined

وزیر اعظم نریندر مودی ، کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی لیڈر پرینکا گاندھی نے گجرات کے راجکوٹ میں آتشزدگی کے خوفناک واقعہ میں متعدد اموات پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے خاندانوں کے تئیں گہری تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ہے۔
کھڑگے نے کہا، "راجکوٹ، گجرات میں گیمنگ زون میں ہونے والا خوفناک سانحہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔

Published: undefined

اطلاعات کے مطابق کئی افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں کئی معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ ہم متاثرین کے لواحقین سے گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ میں کانگریس کارکنان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ حادثے سے متاثرہ لوگوں کی ہر ممکن مدد کریں تاکہ متاثرین کو علاج یا معاوضہ وغیرہ میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‘‘ ریاستی حکومت کے لاپرواہ رویے کی وجہ سے ایسے حادثات تواتر سے ہوتے رہتے ہیں اور معصوم لوگ اپنی جان گنواتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined