قومی خبریں

کاس گنج: چندن قتل معاملہ میں سلیم گرفتار

گزشتہ چار دنوں سے پولس سلیم کی تلاش کر رہی تھی اور اس کو ڈھونڈھنے کے لئے ایس ٹی ایف کو ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ تشدد بھڑکانے کے الزام میں پولس اس سے پہلے 164 افراد کو گرفتار کر چکی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا چندن قتل میں گرفتار سلیم

کاس گنج: یوم جمہوریہ کے موقع پر یو پی کے کاس گنج شہر میں پیش آئے تشدد کے واقعہ میں چندن گپتا نامی شخص کی موت ہو گئی تھی۔ پولس نے اس معاملہ میں کاس گنج کے رہائشی سلیم کو گرفتار کیا ہے۔ چونکہ سلیم کے گھر کے باہر چندن کو گولی لگی تھی، اسی بنا پراس قتل کا الزام سلیم اور اس کے بھائیوں پرعائد کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ چار دنوں سے پولس سلیم کی تلاش کر رہی تھی اور اس کو ڈھونڈھنے کے لئے ایس ٹی ایف کو ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ تشدد بھڑکانے کے الزام میں پولس اس سے پہلے 164 افراد کو گرفتار کر چکی ہے۔

ضلع مجسٹریٹ آر پی سنگھ نے جاری اپنے بیا ن میں کہا کے كاس گنج تشدد کے دوران مارے گئے چندن گپتا کے قتل کا اہم ملزم سلیم کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ كاس گنج میں حالات مکمل طور پر پرسکون ہیں۔ اس واقعہ کے سلسلہ میں پولس اب تک 164 افراد کو گرفتار کر چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں دفعہ 144 اب بھی نافظ ہےاور پولس گشت جاری ہے۔

Published: 31 Jan 2018, 2:23 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 31 Jan 2018, 2:23 PM IST