قومی خبریں

ملک پانچویں سب سے بڑی معیشت، تو کسان پریشان کیوں؟ بے روزگاری اور مہنگائی کیوں؟ صدر کے خطاب پر اکھلیش کا ردعمل

اکھلیش یادو نے کہا کہ چند لوگوں کی ترقی ملک کی ترقی نہیں بن سکتی۔ چند لوگوں کی ترقی سے ہم پانچویں بڑی معیشت بن سکتے ہیں لیکن 10 سالوں میں جن کا سب سے زیادہ استحصال ہوا حکومت کے پاس ان کے لیے کیا ہے؟

<div class="paragraphs"><p>اکھلیش یادو/ تصویر: یو این آئی</p></div>

اکھلیش یادو/ تصویر: یو این آئی

 

18ویں لوک سبھا کے چوتھے دن صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب کیا۔ اپنی تقریر میں صدر جمہوریہ نے ملک کی معیشت کی ترقی کا ذکر کیا، جس پر سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب حکومت یہ دعویٰ کرتی ہے کہ یہ دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت ہے اور تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گی، تو کسان کیوں پریشان ہیں؟ نوجوان بے روزگار کیوں ہیں؟ ملک میں اتنی مہنگائی کیوں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی پانچویں معیشت بننے کی جو کہانی سنائی جا رہی ہے کیا ہمارا کسان بھی اسی طرح خوش ہو گیا ہے؟

Published: undefined

اکھلیش یادو نے کہا کہ اگر ہم پانچویں بڑی معیشت ہیں تو اتنے بڑے پیمانے پر نوجوان بے روزگار کیوں ہیں؟ ان کے پاس نوکری کیوں نہیں ہے؟ پھر اگنی ویر جیسا منصوبہ آدھے ادھورے طور پر کیوں لاگو کرنی پڑ رہی ہے؟ سماجوادی کے سربراہ نے سوال کیا کہ مہنگائی اتنی کیوں ہے؟ سرمایہ کاری کے حوالے سے جس طرح بڑے خواب دکھائے گئے، سرمایہ کاری کہاں ہے؟ چند لوگوں کی ترقی ملک کی ترقی نہیں بن سکتی۔ چند لوگوں کی ترقی سے ہم پانچویں بڑی معیشت بن سکتے ہیں لیکن گزشتہ 10 سالوں میں جن کا سب سے زیادہ استحصال ہوا ہے، حکومت کے پاس ان کے لیے کیا ہے؟

اس سے قبل سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور قنوج سے رکن پارلیمنٹ اکھلیش یادو نے صدر کے خطاب کو حکومت کی تقریر قرار دیا۔ سماجوادی  پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ یہ روایت ہے اور ہمیشہ ہوتا ہے۔ ہم سب سنتے ہیں۔ یہ دراصل حکومت کی تقریر ہوتی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اپنے خطاب میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ چھ دہائیوں کے بعد ملک میں مکمل اکثریت کے ساتھ ایک مستحکم حکومت قائم ہوئی ہے۔ لوگوں نے تیسری بار اس حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ لوگ جانتے ہیں کہ صرف یہ حکومت ہی ان کی خواہشات کو پورا کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پی ایم کسان سمان ندھی کے تحت ملک کے کسانوں کو 3 لاکھ 20 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم فراہم کی ہے۔ میری حکومت کے نئے دور کے آغاز سے لے کر اب تک کسانوں کو 20 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم منتقل کی گئی ہے۔ حکومت نے خریف کی فصلوں کے لیے ایم ایس پی میں بھی ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔ صدر جمہوریہ نے اس کے علاوہ بھی کئی موضوعات پر بات کیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined