نئی دہلی: جموں و کشمیر میں گزشتہ دو سال سے نافذ صدر راج جمعرات یعنی 31 اکتوبر کو ہٹا لیا گیا۔ مرکزی وزارت داخلہ نے جمعرات کو ایک نوٹیفکیشن جاری کر کے کہا کہ صدر رام ناتھ كووند نے جموں کشمیر سے صدر راج ہٹانے کی منظوری دے دی ہے۔ نوٹیفکیشن میں صدر کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ 19 دسمبر 2018 کو جموں کشمیر میں صدر راج لگانے سے متعلق حکم کو واپس لے لیا گیا ہے۔ جموں کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام دوعلاقوں- جموں کشمیر اور لداخ میں تقسیم ہونے اور ان دونوں کےمرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے آج وجود میں آنے کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
Published: 31 Oct 2019, 11:40 AM IST
قابل ذکر ہے کہ حکومت نے گذشتہ پانچ اگست کو جموں کشمیر تشکیل نو بل منظور کر کے ریاست کو دو ریاستوں میں تقسیم کر دیا تھا۔ بل میں التزام تھا کہ 31 اکتوبر کو یہ دونوں مرکز کے زیر انتظام علاقے وجود میں آ جائیں گے۔غور طلب ہے کہ جون 2017 میں جموں و کشمیر میں بی جے پی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)کی حکومت کے اقلیت میں آنے کے بعد وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد ریاست میں پہلے چھ ماہ گورنر کی حکومت رہی اور اس کے بعد وہاں صدر راج لگایا گیا تھا۔
Published: 31 Oct 2019, 11:40 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 31 Oct 2019, 11:40 AM IST