قومی خبریں

صدر جمہوریہ ’آیوشمان بھو‘ مہم کا آغاز آج کریں گی

صدر دروپدی مرمو آج  ملک گیر 'آیوشمان بھو' مہم کا آغاز کریں گی، جو 17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک چلے گی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس 

 

مرکزی صحت و خاندانی فلاح وبہبود کے وزیر منسکھ مانڈویا نے کل ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا  کہ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے گورنروں، وزرائے اعلیٰ، وزرائے مملکت اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ان کے عہدیداروں کو اس پروگرام میں آن لائن شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ ضلع ہیڈ کوارٹر، بلاک ہیڈ کوارٹر اور گاؤں کے صحت و بہبود کے مراکز سے عوامی نمائندوں، استفادہ کنندگان اور شرکاء کی بڑی تعداد بھی اس میں شرکت کرے گی۔

Published: undefined

مرکزی وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی فلاح وبہبود ڈاکٹر بھارتی پروین پوار اور پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل، نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے پال افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

Published: undefined

مسٹر مانڈویا نے کہا کہ ’آیوشمان بھو‘ مہم ایک جامع ملک گیر صحت کی دیکھ بھال کی پہل ہے جس کا مقصد ملک کے ہر گاؤں اور قصبے میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنا ہے۔ یہ مہم جو 17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک 'سیوا پکھواڑا' کے دوران چلائی جائے گی۔ اس کا بنیادی مقصد جغرافیائی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے ہر گاؤں اور قصبے تک جامع صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو بڑھانا ہے۔

Published: undefined

مرکزی وزیر صحت نے 'آیوشمان بھو' کی جاری تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے صحت اور سینئر افسران کے ساتھ آن لائن بات چیت کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined