قومی خبریں

مرمو، دھنکھڑ، مودی نے ہم وطنوں کو عید کی مبارکباد دی

وزیر اعظم مودی نے عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ہم آہنگی اور ہمدردی کے جذبے کو آگے بڑھایا جائے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر یو این آئی جامع مسجد عید الفطر</p></div>

تصویر یو این آئی جامع مسجد عید الفطر

 
RAJESH KUMAR

عیدالفطر کا تہوار ہفتہ کو پورے ملک میں دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔ صدر دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ہم وطنوں کو عید کی مبارکباد دی ہے۔

Published: undefined

راشٹرپتی بھون کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عید رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام کی علامت ہے۔ عید محبت اور ہمدردی کے جذبات بانٹنے کا تہوار ہے۔ یہ تہوار ہمیں اتحاد اور باہمی ہم آہنگی کا پیغام دیتا ہے۔

Published: undefined

محترمہ مرمو نے عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے تمام سے کہا کہ وہ بھائی چارے کو فروغ دینے کا عہد کریں۔ صدر مملکت نے کہا کہ عید ہم آہنگی کے جذبے سے عبارت ہے جو ہمیں پرامن اور خوشحال معاشرے کی تعمیر کی تحریک دیتی ہے۔ ہندوستان کی خاتون اول نے کہا، "میں ہندوستان اور بیرون ملک مقیم تمام شہریوں کو، خاص طور پر ہمارے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو عید الفطر کے موقع پر اپنی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔"

Published: undefined

نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے اپنے عید الفطر کے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام پر منایا جانے والا عید الفطر کا تہوار ایک دوسرے کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کا ایک اچھا موقع ہے۔ تمام مل جل کر اسے بڑی خوشی اور جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا، "عید الفطر کے اس پرمسرت موقع پر میں اہل وطن کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ آئیے ہم اس تہوار میں ہمدردی، سخاوت اور بھائی چارے کی انسانی اقدار کو اپناتے ہوئے انسانیت کی خدمت کے لیے خود کو وقف کرنے کا عزم کریں۔

Published: undefined

وزیر اعظم مودی نے عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ہم آہنگی اور ہمدردی کے جذبے کو آگے بڑھایا جائے۔ میں سب کی شاندار صحت اور تندرستی کے لیے بھی دعا کرتا ہوں۔ عید مبارک!

Published: undefined

مسٹر مودی نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کو عید کی مبارکباد دی۔ قبل ازیں جمعہ کو وزیراعظم نے پورے دنیا کے لوگوں کے لیے امن، صحت اور خوشی کی خواہش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے لوگوں کی طرف سے میں آپ کو اور بنگلہ دیش کے لوگوں کو عید کی مبارکباد دیتا ہوں۔ مسٹر مودی نے کہا کہ رمضان کے دوران پوری دنیا کے مسلمان روزہ رکھتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں۔ عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر دنیا کے لوگ اتحاد کے اقدار کو محسوس کررہے ہیں۔

Published: undefined

عید الفطر کے موقع پر قومی دارالحکومت دہلی کی جامع مسجد پر لوگوں نے نماز ادا کی۔ اس دوران لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ عید الفطر کے موقع پر دہلی کی جامع مسجد میں نماز ادا کرنے کے بعد لوگ ایک دوسرے سے گلے ملے۔ پوری دہلی میں لوگوں نے جوش وخروش کے ساتھ مساجد میں عید کی نماز ادا کی اور ایک دوسرے سے گلے مل کر عیدالفطر کی مبارکباد دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined