دہلی / ممبئی: ملک اور خاص طور پر مہاراشٹر میں آج سے گنیش چترتھی کا تہوار شروع ہوگیا ہے۔ آرتی سے لے کر منگل گائن کیا جا رہا ہے۔ ہندو عقائد کے مطابق گنیش کی پیدائش بھادر مہینے کے شکل پکش کی چترتھی میں ہوئی تھی۔ یہ تہوار مہاراشٹر میں سب سے زیادہ دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔
Published: undefined
صدر رام ناتھ کووند نے گنیش چترتھی کے موقع پر مبارکباد دی اورنیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صدر کووند نے ہفتے کے روز ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’گنپتی بپا موریا! ’گنیش چتروتی‘ کےموقع پر اہل وطن کو دلی مبارکباد۔ یہ تہوار ہندوستان کے عوام کے جوش و خروش، مسرت اور خوشی کی علامت ہے۔‘‘ انہوں نے مزید لکھا ’’میری دعا ہے کہ کووڈ ۔19 کی وبا جلد ہی شری گنیش جی کی کرپا سے ختم ہو اور ملک کے سبھی لوگ خوشحال اور صحتمند زندگی بسر کریں۔‘‘
Published: undefined
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز گنیش چترتھی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے چہار جانب خوشی و مسرت کے لئے دعا کی۔ گنیش چترتھی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیر اعطم مودی نے کہا ’’گنیش چترتھی پر آپ سب کو ڈھیر ساری مبارکباد۔ بھگوان شری گنیش کا آشیرواد ہم سب کے ساتھ ہو۔ چہار جانب خوشی و مسرت رہے۔ گنپتی بپا موریا!‘‘
Published: undefined
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے گنیش چترتھی کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’آج پورے ملک کو ’منگل کرتا-وگھن ہرتا‘ کے آشیش کی ضرورت ہے۔ آپ سب کو گنیش چترتھی کی مبارک باد‘‘۔
Published: undefined
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے بھی گنیش چترتھی پر اہل وطن کو دلی مبارکباد پیش کی۔ تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے نقوی نے ٹوئٹ کیا ’’گنیش چترتھی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد‘‘۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined