قومی خبریں

ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے صدر جمہوریہ مرمو سے ملاقات کی

صدر جمہوریہ نے سال 2025 کے لیے ملیشیا کو آسیان چیئر بننے پر مبارکباد دی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان ملیشیا کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

ہندوستان کے دورے پرآئے ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے منگل کو یہاں راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔محترمہ مرمو نے ملیشیا کے وزیر اعظم کے طور پر ہندوستان کے پہلے دورے پر آئے وزیر اعظم انور ابراہیم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت، کثیر الثقافتی، تکثیریت اور باہمی احترام کی مشترکہ اقدار ہندوستان اور ملیشیا تعلقات کے لیے رہنما قوت رہے ہیں۔

Published: undefined

صدر جمہوریہ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ہندوستان اور ملیشیا نے جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی اچھی بات ہے کہ دونوں ملک اب شراکت داری کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے ایک روڈ میپ پر کام کر رہے ہیں۔

Published: undefined

محترمہ مرمو نے کہا کہ ہندوستان ملیشیا کو ’گلوبل ساؤتھ‘ میں ایک مضبوط شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔ ملیشیا آسیان میں ہندوستان کا کلیدی شراکت دار ہے اور اس کی ایکٹ ایسٹ پالیسی اور انڈو پیسیفک ویژن میں ایک اہم ملک ہے۔

Published: undefined

صدر جمہوریہ نے سال 2025 کے لیے ملیشیا کو آسیان چیئر بننے پر مبارکباد دی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان ملیشیا کے ساتھ کام جاری رکھے گا اور ایک پرامن اور خوشحال ہند-بحرالکاہل خطے کے مشترکہ مقاصد کو پورا کرنے میں مکمل حمایت کرے گا۔صدر مرمو نے اس موقع پر ملیشیا کے بادشاہ سلطان ابراہیم کو ان کی تاجپوشی پر مبارکباد دی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ مسٹر ابراہیم نے دن میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دو طرفہ سربراہی ملاقات کی تھی۔ اس کے بعد وزیراعظم نے ان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined