صدرجمہوریہ اور مسلح افواج کی سپریم کمانڈر دروپدی مرمو نے ہفتہ کو جیسلمیر ضلع کے پوکھرن کا دورہ کیا اور جیسلمیر سیکٹر میں خدمات انجام دینے والے ڈیزرٹ کور کے جوانوں سے بات چیت کی۔
Published: undefined
سدرن کمان کے جنرل آفیسرکمانڈنگ ان چیف آف لیفٹیننٹ جنرل اے کے سنگھ نے اس دوران صدر جمہوریہ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر راجستھان کے گورنر کلراج مشرا اور فوج کے جوان موجود تھے۔
Published: undefined
صدر نے فائر پاور ایکسرسائز کا مشاہدہ کیا جس میں نئی نسل کے ہتھیاروں کے نظام سمیت مختلف ہتھیاروں کے پلیٹ فارمز کی مشقوں کی ایک پیچیدہ مشق شامل تھی۔ ٹینک کی سواری کرتے ہوئے صحرائی علاقے میں انہوں نے ارجن ٹینک کی طاقت اور جنگی صلاحیت کا براہ راست تجربہ کیا۔
Published: undefined
ہندوستانی فوج کے جوانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، انہوں نے ان کی ہمت، قربانی اور قوم کی خدمت میں ان کی شراکت کی تعریف کی اور ہندوستانی فوج کے تمام رینکوں کے عزم اور ہر وقت تیاری کے اعلیٰ ترین معیارات کی بھی تعریف کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined