مشہور صنعت کار نارائن مورتی کی شریک حیات سدھا مورتی کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جانکاری دی ہے۔ راجیہ سبھا رکن کی شکل میں نامزد کیے جانے پر پی ایم مودی نے سدھا مورتی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان کی موجودگی ہماری قوتِ نسواں کے لیے ایک مضبوط ثبوت ہے۔
Published: undefined
پی ایم مودی نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ سماجی امور، صدقہ اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں سدھا مورتی کا تعاون حوصلہ بخش رہا ہے۔ پی ایم مودی نے ان کی کامیاب پارلیمانی مدت کار کی خواہش بھی ظاہر کی۔ انھوں نے مزید کہا کہ راجیہ سبھا میں ان کی موجودگی قوت نسواں کا ثبوت ہے، جو ہمارے ملک کی تقدیر کا کاکہ تیار کرنے میں خواتین کی طاقت اور صلاحیت کی مثال ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ حکومت ہند نے سدھا مورتی کو 2006 میں پدم شری اور 2023 میں پدم بھوشن سے نوازا تھا۔ حال ہی میں انھوں نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کو وہ طویل مدت سے دیکھنا چاہتی تھیں اور ان کا خواب پورا ہوا۔ جب ان سے سیاست میں آنے کے متعلق سوال کیا گیا تھا تو انھوں نے برجستہ کہا تھا کہ ’’میں جیسی ہوں، جس جگہ ہوں، وہاں بے حد خوش ہوں۔‘‘ اس جواب پر وہاں موجود سبھی لوگوں نے قہقہہ لگایا تھا، لیکن اب وہ باضابطہ سیاست میں قدم رکھ رہی ہیں کیونکہ وہ راجیہ سبھا کی نامزد رکن ہو گئی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined