قومی خبریں

صدر جمہوریہ مرمو دو روزہ دورے پر میگھالیہ پہنچیں

میگھالیہ گیمز میں خاصی، جینتیا اور گارو مقامی کمیونٹیز کے روایتی کھیل پیش کیے جائیں گے، جس کے لیے ریاستی حکومت نے 23 کروڑ روپے سے زیادہ مختص کیے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

صدر دروپدی مرمو دو روزہ دورے پر کل میگھالیہ پہنچیں، اپنے دورے کے  دوران وہ کئی پروگراموں میں حصہ لیں گی۔محترمہ مرمو کا استقبال میگھالیہ کے گورنر فاگو چوہان، وزیر اعلیٰ کونراڈ کے سنگما، وزیر تعلیم رکمک سنگما مغربی گارو ہلز ضلع کے بالجیک ہوائی اڈے پر کیا۔

Published: undefined

صدر جمہوریہ کا پی اے سنگما اسپورٹس کمپلیکس میں میگھالیہ گیمز 2024 کا افتتاح کرنا ان کے پراگرام میں شامل ہے ۔ توقع ہے کہ کھیلوں میں 22 مقابلوں میں 12 اضلاع کی نمائندگی کرنے والے 3,000 سے زیادہ ایتھلیٹس حصہ لیں گے۔ میگھالیہ گیمز میں خاصی، جینتیا اور گارو مقامی کمیونٹیز کے روایتی کھیل پیش کیے جائیں گے، جس کے لیے ریاستی حکومت نے 23 کروڑ روپے سے زیادہ مختص کیے ہیں۔

Published: undefined

محترمہ مرمو  نےتورا میں رات کو قیام کیا، جو کہ بنیادی طور پر مقامی گارو لوگ آباد ہیں اور وہ گارو پہاڑیوں کے علاقے میں رات گزارنے والی پہلی موجودہ صدر بنیں گی۔صدر تورا میں نئے تعمیر شدہ راج بھون میں قیام کرنے والی پہلے سرکاری مہمان بنی۔ سابق صدر ڈاکٹر راجندر پرساد اور سابق صدر پرتیبھا پاٹل کے بالترتیب 1952 اور 2008 میں شہر کا دورہ کرنے کے بعد وہ گارو ہلز کا دورہ کرنے والی تیسری صدر ہوگئی۔

Published: undefined

محترمہ مرمو آج میگھالیہ کے دارالحکومت شیلانگ جائیں گی اور ماوفلانگ سیکرڈ گرووز میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔ وہ موفلانگ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران شیلانگ چوٹی روپ وے پروجیکٹ اور کونگ تھونگ، ماولنگوٹ اور کوڈینگریم گاؤں میں سیاحوں کی رہائش کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined