قومی خبریں

مرمو نے عید الفطر پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی

عید الفطر کا  تہوار ہمیں پرامن زندگی گزارنے اور معاشرے کی خوشحالی کے لیے کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے عید الفطر پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔صدرجمہوریہ نے جمعرات کے روز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اپنے پیغام میں کہا، ’’میں تمام ہم وطنوں بالخصوص مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتی ہوں۔‘‘

Published: undefined

رمضان کے مقدس مہینے کے بعد منایا جانے والا عید کا تہوار اتحاد، ہم آہنگی اور بھائی چارے کے جذبات کا پیغام دیتا ہے۔ عید غریبوں اور محروم لوگوں کی مدد کرنے اور ان کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹنے کا بھی تہوار ہے۔ یہ تہوار ہمیں پرامن زندگی گزارنے اور معاشرے کی خوشحالی کے لیے کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

Published: undefined

صدر جمہوریہ نے کہا کہ’’ اس پرمسرت موقع پر میری آرزو ہے کہ ہمارا ملک ترقی کی راہ پر آگے بڑھتا رہے اور تمام اہل وطن ہمیشہ سکون سے رہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined