صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج (جمعرات) لداخ پہنچ گئیں۔ لیہہ میں لیفٹیننٹ گورنر بی ڈی مشرا نے ان کا والہانہ خیرمقدم کیا۔ اس دوران وہ سیاچن بیس کیمپ کا دورہ کرنے والی ہیں۔ اس دوران دروپدی مرمو وہاں تعینات جوانوں سے بھی بات چیت کریں گی اور ان کا حوصلہ بڑھائیں گی۔
Published: undefined
راشٹرپتی بھون سے ملی جانکاری کے مطابق 26 ستمبر کو صدرجمہوریہ مرمو دنیا کی سب سے اونچے جنگی علاقے سیاچن کے بیس کیمپ میں جائیں گی اور وہاں فوجیوں سے مختلف امور پر بات چیت کریں گی۔ اس طرح دروپدی مرمو سیاچن کا دورہ کرنے والی ملک کی تیسری صدر جمہوریہ بن جائیں گی۔ اس سے قبل سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام اور رام ناتھ کووند سیاچن بیس کیمپ جا چکے ہیں۔ عبدالکلام نے 2004 اور رام ناتھ کووند نے مئی 2018 میں سیاچن کا دورہ کیا تھا۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صدر مرمو نوبرا میں تھوئس ایئر فورس اسٹیشن پہنچیں گی جہاں ان کا خیرمقدم فوجی سربراہ (سی او اے ایس)، جی او سی-ان-سی شمالی کمان اور جی او سی 14 کور سمیت سینئرفوجی افسران اور دیگر معزز شخصیتوں کے ذریعہ کیا جائے گا۔ استقبال اور طبی جانچ کے بعد مرمو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ سیاچن بیس کیمپ کے لیے روانہ ہوں گی۔
Published: undefined
بیس کیمپ پر پہنچنے کے بعد وہ گلیشئر میں تعینات افسران اور فوجیوں سے ملیں گی۔ اس کے بعد سیاچن جنگی یادگار پر رسمی پھول چڑھانے کی تقریب منعقد ہوگی جہاں صدرجمہوریہ ان بہادر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گی جنہوں نے ملک کی خدمت میں اپنی جان کی قربانی دی۔ مرمو کے مشہور سیاچن ہٹ پر جانے کا بھی پروگرام ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی فوج کا بیس کیمپ دنیا کا سب اونچا جنگی میدان ہے۔ یہ 20 ہزار فٹ کی اونچائی پر واقع سیاچن گلیشئر پر موجود ہے۔ سیاچن گلیشئر ہمالیہ کے قراقرم سلسلہ کوہ میں ہے۔ یہاں جوانوں کو فراسٹ بائنٹ اور تیز ٹھنڈی ہواؤں سے سخت مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔ واضح ہو کہ آپریشن میگھ دوتھ چلا کر ہندوستانی فوج نے 13 اپریل 1984 کو اس علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز