امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سابرمتی آشرم پہنچ کر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا، لیکن حیرانی کی بات ہے کہ اس موقع پر انھوں نے باپو کا ذکر کرنا مناسب نہیں سمجھا۔ سابرمتی آشرم پہنچے ٹرمپ اور ان کی بیوی میلانیا کا استقبال ہندوستانی پی ایم نریندر مودی نے شال پیش کرتے ہوئے کیا۔ اس کے بعد پی ایم مودی انھیں آشرم کے اندر لے گئے اور وہاں کی تاریخی باتیں انھیں بتائیں۔ ٹرمپ نے آشرم میں رکھا باپو کا چرکھا بھی چلایا جس میں ان کی مدد وہاں موجود کچھ خواتین نے کی۔
Published: undefined
آشرم سے نکلتے وقت امریکی صدر ٹرمپ نے وزیٹر بک میں اپنا پیغام لکھا۔ ٹرمپ نے اس میں وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میرے شاندار دوست پی ایم نریندر مودی کے لیے، اس بے جوڑ دورے کے لیے شکریہ۔‘‘ وزیٹر بک میں ٹرمپ کے ذریعہ لکھے گئے اس پیغام میں صرف مودی کا شکریہ ادا کرنا کچھ لوگوں کو حیران کر گیا، کیونکہ لوگ امیدیں لگائے ہوئے تھے کہ وہ مہاتما گاندھی کے تعلق سے کوئی بات دنیا کے سامنے رکھیں گے۔
Published: undefined
امریکی صدر کے پیغام کو لے کر اب سوشل میڈیا پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ڈونالڈ ٹرمپ سابرمتی آشرم تو گئے، لیکن گاندھی جی کے بارے میں نہ کچھ کہا اور نہ ہی لکھا۔ انھیں مہاتما گاندھی کے بارے میں کچھ تذکرہ کرنا چاہیے تھا۔ کانگریس لیڈر منیش تیواری نے بھی وزیٹر بک میں ٹرمپ کے ذریعہ مہاتما گاندھی کے بارے میں ایک بھی لفظ نہیں لکھنے پر سوال اٹھائے ہیں۔ انھوں نے پوچھا ہے کہ کیا ڈونالڈ ٹرمپ جانتے ہیں کہ موہن داس کرم چند گاندھی کون تھے؟
Published: undefined
سابق مرکزی وزیر منیش تیواری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’یہ اس نوٹ کا ایک اسنیپ شاٹ ہے جسے کسی نے بھیجا ہے۔ یہ واقعی میں سابرمتی آشرم پر ڈونالڈ ٹرمپ کا نوٹ ہے۔ عظیم مہاتما کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ کیا وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ موہن داس کرم چند گاندھی کون تھے؟‘‘
Published: undefined
دلچسپ بات یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر سابق امریکی صدر براک اوباما کا بھی وہ پرانا پیغام وائرل ہونا شروع ہو گیا ہے جب انھوں نے سابرمتی آشرم کا دورہ کیا تھا اور وزیٹر بک میں چند سطریں لکھی تھیں۔ کانگریس لیڈر منیش تیواری نے اوباما کے پیغام کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’اور یہ عظیم مہاتما گاندھی کے بارے میں راج گھاٹ یا سابرمتی آشرم کے وزیٹر بک میں براک اوباما نے لکھا تھا۔‘‘
Published: undefined
واضح ہے کہ ٹرمپ نے جو کچھ وزیٹر بک میں لکھا ہے وہ اوباما کے پیغام سے بالکل مختلف ہے۔ اوباما نے سال 2010 میں سابرمتی آشرم کے اپنے دورہ کے دوران وزیٹر بک میں لکھا تھا کہ ’’مارٹن لوتھر کنگ جونیر نے کہا تھا کہ مہاتما گاندھی ہندوستان میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ گاندھی جی کی زندگی سے جڑے خاص مقامات کو دیکھنے کا موقع پا کر میں امید اور ترغیب سے بھر گیا ہوں۔ وہ صرف ہندوستان کے نہیں بلکہ پوری دنیا کے ہیرو ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز