قومی خبریں

صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے عید الفطر کے موقع پر مبارک با د دی

صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند، نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے عید الفطر  کی مبارکبا د پیش کیں ۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا  

عید کے موقع پر صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند، نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام کو عید الفطر کی مبارکبا د پیش کیں ۔مسٹر كووند نے ٹویٹ کیا’’تمام ہم وطنوں، خاص طور سے ملک اور بیرون ملک کے ہمارے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو عید مبارک۔ رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام کا یہ تہوار احسانات اور بھائی چارے کے جذبے میں ہمارے ایمان کو مضبوط بناتا ہے۔ یہ پر مسرت دن ہم سب کے کنبوں میں خوشیاں، امن اور خوشحالی لائے‘‘۔

Published: undefined

مسٹر نائیڈو نے ٹویٹر پر اپنے مبارکبادی پیغام میں لکھا’’عید الفطر کے مقدس موقع پر ملک کے باشندوں کو میری مبارکباد ۔یہ تہوار ایشور کے تیئں پختہ ایمان ،اعتقاد اور معاشرے میں محبت ،خیالات اور اعمال کی پاکزگی کی علامت ہے۔مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا’’عید الفطر کی مبارکباد ‘‘۔

Published: undefined

وزیر اعظم نے ٹویٹر پر اپنا دستخط کیا ہوا ایک مبارکبادی خط بھی پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا’’عید الفطر کے پر مسرت موقع پر سب کو مبارک با د ۔خدا کرےیہ دن خصوصی ہمارے معاشرے میں ہم آہنگی، رحم دلی اور امن کے جذبات کو فروغ دے ۔ ہر کس وناکس کی زندگی مسرتوں سے ہمکنار ہو ‘‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined