مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو نے آج لوک سبھا میں ’وقف (ترمیمی) بل 2024‘ پیش کر دیا ہے۔ اس دوران ایوان میں بہت زیادہ ہنگامہ دیکھنے کو ملا۔ کانگریس، سماجوادی پارٹی اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران اس بل پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے دکھائی دیے، جس پر اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ جن اراکین نے نوٹس دیا ہے ان سبھی کو بولنے کا موقع دیا جائے گا۔
Published: undefined
کرن رجیجو نے وقف ایکٹ 1995 میں ترمیم کے لیے یہ بل پیش کیا اور مسلم وقف ایکٹ 1923 کو ختم کرنے کے لیے ’مسلم وقف (ریپیل) بل 2024‘ بھی لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ اس تعلق سے کانگریس رکن پارلیمنٹ ہبی ایڈین نے لوک سبھا میں رول 72 کے تحت نوٹس دیا ہے۔ لیکن کرن رجیجو نے جب ’وقف (ترمیمی) بل 2024‘ لوک سبھا میں پیش کیا تو کانگریس نے سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے ایک چبھتا ہوا سوال برسراقتدار طبقہ کے سامنے رکھ دیا۔ کانگریس نے پوچھا کہ کیا ایودھیا مندر بورڈ میں غیر ہندو شامل ہو سکتا ہے؟
Published: undefined
لوک سبھا میں اس بل کے خلاف بولتے ہوئے کانگریس رکن پارلیمنٹ کے سی وینوگوپال نے کہا کہ یہ آئین کی طرف سے دیے گئے مذہبی اور بنیادی حقوق پر حملہ ہے۔ وقف بورڈ کے پاس جائیدادیں ان لوگوں کے ذریعہ آتی ہیں جو اسے عطیہ کرتے ہیں۔ حکومت اس بل کے ذریعہ یہ التزام کر رہی ہے کہ غیر مسلم بھی گورننگ کونسل کے رکن ہو سکتے ہیں۔ یہ بات رکھنے کے بعد وینوگوپال نے کہا کہ ’’میں حکومت سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا ایودھیا مندر بورڈ کا حصہ کوئی غیر ہندو بن سکتا ہے۔ غیر مسلم کو (وقف) کونسل کا حصہ بنانا مذہب کی آزادی کے حقوق پر حملہ ہے۔‘‘
Published: undefined
کے سی وینوگوپال نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’’ابھی آپ کہہ رہے ہیں کہ آپ آئین بچا رہے ہیں، لیکن ایسا نہیں ہے۔ حکومت ابھی مسلموں کو ہدف بنا رہی ہے، پھر عیسائیوں، جینوں، پارسیوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ہم لوگ بھی ہندو ہیں، لیکن ساتھ ہی ہم دیگر مذاہب کا بھی احترام کرتے ہیں۔‘‘ کانگریس رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ یہ بل آئین میں دیے گئے حقوق پر چوٹ ہے۔ اس بل کے ذریعہ آئین پر حملہ کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ حکومت اس بل کو ہریانہ اور مہاراشٹر میں ہونے والے انتخاب کو دھیان میں رکھ کر لائی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined