نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں ہر جگہ مفت وائی فائی سروس دوبارہ دستیاب ہوگی۔ اس سروس کو 15 دسمبر سے بند کر دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق دہلی حکومت مارچ سے راجدھانی میں مفت وائی فائی سروس شروع کرنے جا رہی ہے۔ مفت وائی فائی فراہم کرنے کے علاوہ حکومت 18000 ہاٹ اسپاٹ کے لیے بھی انتظامات کرے گی۔
Published: undefined
خیال رہے کہ کمپنی کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے کی وجہ سے دہلی میں 15 دسمبر سے مفت وائی فائی سروس بند پڑی ہے۔ 2019 میں دہلی حکومت نے مفت وائی فائی سروس شروع کی تھی۔ حکومت ایک بار پھر دہلی کے کونے کونے میں مفت وائی فائی سروس شروع کرنے جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق دہلی حکومت بجٹ میں اس حوالے سے اعلان کر سکتی ہے۔
Published: undefined
اس حوالہ سے حکومت کے پاس بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دہلی کے 30 سے زیادہ اسمبلی حلقوں میں وائی فائی کنیکٹیویٹی کے لیے اضافی ہاٹ اسپاٹ قائم کرنے کے لیے تقریباً 6000 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ اس وقت دہلی کے تمام 70 اسمبلی حلقوں میں 100-100 ہاٹ اسپاٹ ہیں۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق اب وائی فائی کی انٹرنیٹ اسپیڈ 20 فیصد تک بڑھانے کی تیاری ہے۔ اس وقت دہلی میں 11000 ہاٹ اسپاٹ کے ذریعے 50-200 ایم بی پی ایس انٹرنیٹ کی رفتار دستیاب ہے۔ دہلی میں نصب 11000 ہاٹ اسپاٹ 50 میٹر کے دائرے میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ ایک اوسط اندازے کے مطابق ہر ماہ 21 لاکھ لوگ اسے استعمال کر رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined