بکسر: تلنگانہ کے حیدر آباد میں عصمت دری اور قتل معاملہ کے ملزمین کے پولس تصادم میں مارے جانے کے بعد دہلی نربھیا معاملے کے ملزمین کو پھانسی پر لٹکائے جانے کے زور پکڑتے مطالبات کے مابین بہار کے بکسر مرکزی جیل کو اس سال 14 دسمبر تک پھانسی کے دس پھندے تیار کرنے کی ہدایت سے قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہو گیا ہے۔ لیکن ابھی تک جیل انتظامیہ کو بھی پتہ نہیں ہے کہ یہ پھندے کیوں بنوائے جارہے ہیں۔
Published: 09 Dec 2019, 8:11 PM IST
سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایاکہ جیل انتظامیہ کو جیل ڈائریکٹوریٹ سے گزشتہ ہفتہ پھانسی کے دس پھندے تیار کرنے کا حکم موصول ہوا ہے ۔ہدایت میں ان پھندوں کو چودہ دسمبر 2019 تک تیار کرنے کو کہا گیا ہے ۔ حالانکہ جیل انتظامیہ کو بھی تک نہیں پتہ ہے کہ ان پھندوں کا استعمال کہاں اور کس لئے کیاجائے گا۔
Published: 09 Dec 2019, 8:11 PM IST
ذرائع نے بتایاکہ مرکزی جیل میں کافی لمبے عرصے سے پھانسی کے پھندے تیار کئے جارہے ہیں۔ 6-5 قیدیوں کی 3-2 دن کی سخت مشقت کے بعد ایک پھندا تیار ہوتاہے ۔ اسے تیار کرنے میں 7200 کچے دھاگوں کا استعمال کیاجاتا ہے ۔ ا س سے قبل پارلیمنٹ حملے کے معاملے میں افضل گرو کو موت کی سزا دینے کیلئے اس جیل میں تیار کئے گئے پھانسی کے پھندے کا استعمال کیا گیا تھا۔
Published: 09 Dec 2019, 8:11 PM IST
بہر حال، پھانسی کے دس پھندے تیار کرنے کی ہدایت کے بعد قیاس آرائیوں کا دور شروع ہو گیا ہے۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ 16 دسمبر 2012 کو دہلی میں ایک چلتی بس میں ایک لڑکی سے عصمت دری کے چار ملزمین کو اس مہینے کے اخیر میں پھانسی دی جاسکتی ہے ۔ مرکزی وزارت داخلہ نے جمعہ کو ان ملزمین کی رحم کی درخواست کی فائل حتمی فیصلے کیلئے صدر جمہوریہ کو بھیج دی ہے ۔ وہیں دو دن قبل دہلی کے لیفٹننٹ گورنر انیل بیجل نے بھی مرکزی وزارت داخلہ کو رپورٹ بھیجی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ملزمین کی سزا کسی بھی صورت میں معافی کے لائق نہیں ہے۔
Published: 09 Dec 2019, 8:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 09 Dec 2019, 8:11 PM IST