تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے چیف ایم کے اسٹالن نے ہفتہ کے روز ڈی ایم کے کارکنان سے سخت کرنے کرنے اور 2024 کے عام انتخابات میں تمل ناڈو اور پڈوچیری کی سبھی 40 سیٹیں جیتنے کی اپیل کی ہے۔ کوئمبٹور میں ایک پارٹی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے ایم کے اسٹالن نے کہا کہ کارکنان کو سخت محنت کرنی چاہیے جیسے انھوں نے ایروڈ مشرق ضمنی انتخاب میں ای وی کے ایس ایلنگوون کی جیت کے لیے کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ای وی کے ایس ایلنگوون کو کثیر ووٹوں کے فرق سے جیت پارٹی کارکنان کی سخت محنت کے سبب ملی۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وہ کارکنان کے عزم مصمم اور خلوص کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔
Published: undefined
اضح رہے کہ ڈی ایم کے اور اس کے اتحاد نے 2019 کے لوک سبھا انتخاب میں تمل ناڈو کی 39 سیٹوں پر جیت حاصل کی تھی۔ تھونی سیٹ سے اے آئی اے ڈی ایم کے امیدوار او پی رویندرناتھن جیتے تھے جو او پنیرسیلوم کے بیٹے ہیں۔ پڈوچیری میں بھی اے آئی اے ڈی ایم کے نے 2019 کے عام انتخاب میں یہ سیٹ جیتی تھی۔
Published: undefined
بہرحال، اسٹالن نے بی جے پی پر طنز کستے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ ڈی ایم کے حکومت کو شکست دینے کے لیے مذہبی تفریق اور فرقہ وارانہ بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انھوں نے پارٹی کارکنان سے اپیل کی کہ وہ تمل ناڈو اور پڈوچیری سے سبھی لوک سبھا سیٹیں جیتنے پر توجہ مرکوز کریں۔
Published: undefined
اسٹالن نے کہا کہ ڈی ایم کے ملک کی دیگر ریاستوں میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے اور پارٹی کارکنان کی حمایت اور خیر سگالی چاہتی ہے۔ اسٹالن نے کووئی سیلوراج کی بھی تعریف کی جو اے آئی اے ڈی ایم کے سے استعفیٰ دے کر ڈی ایم کے میں شامل ہو گئے تھے۔
Published: undefined
تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ نے کوئمبٹور میں تقریب منعقد کرنے کے لیے ریاست کے بجلی وزیر سینتھل بالاجی کی بھرپور تعریف کی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اے آئی ڈی ایم کے اور وجئے کانت کی ڈی ایم ڈی کے جیسی مختلف پارٹیوں کے تقریباً 4000 کیڈر اسٹالن کی موجودگی میں ڈی ایم کے میں شامل ہوئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined