نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ جے رام رمیش نے بینکوں میں اگنی ویروں کی طرز پر ملازمین کی بھرتی کے فیصلہ کے حوالہ سے مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پچھلے دروازے سے نجکاری لانے کا نیا طریقہ ہے۔ انہوں کہا کہ اگنی ویر تو بہانا ہے، حکومت دراصل ٹھیکیداری نظام کو نافذ کرنا چاہتی ہے۔ خیال رہے کہ بینکوں میں بھی اگنی ویروں کی طرز پر ملازمین کی بھرتی کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے، ان تمام ملازمین کو کنٹریکٹ پر ملازمت دی جائے گی۔
Published: undefined
جے رام رمیش نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’فوج کے بعد اب مودی حکومت نے عوامی شوبہ کے بینک میں ٹھیکہ پر روزگار دینے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ یہ پچھلے دروازے سے نجکاری کرنے کا نیا طریقہ ہے۔ اگنی ویر تو بہانہ ہے، پورے عوامی شعبہ میں کنٹریکٹ کا نظام لانا ہے!‘‘ جے رام رمیش نے اس سے متعلق ایک خبر کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے جس کا عنوان ہے ’اگنی ویر کی طرز پر بینکوں میں بھی رکھے جائیں گے ملازمین۔‘‘
Published: undefined
ہندو روزنامہ میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق بینکوں نے اگنی ویر کی طرز ر ملازمین کو تقرری دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت ایک طے شدہ مدت تک ملازمین کو ٹھیکہ پر رکھا جائے گا۔ اس کی شروعات ملک کے سب سے بڑے سرکاری بینک اسٹیٹ بین آف انڈیا سے ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق ایس بی آئی اپنی ایک ذیلی کمپنی شروع کرنے جا رہی ہے اور اس ذیلی کمپنی کو آر بی آئی سے منظور بھی حاصل ہو چکی ہے۔ ابتدا میں یہ کمپنی دیہی اور نیم شہری بینک کی شاخوں میں ملازمین کی بھرتی کرے گی۔
Published: undefined
اس بی آئی کی ذیلی کمپنی ملازمین کی تقرری معاہدہ کی بنیاد پر کرے گی اور ایسے ملازمین کو وہ فوائد حاصل نہیں ہوں گے جو ایس بی آئی کے مستقل ملازمین کو حاصل ہوتے ہیں۔ تصور کیا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ملک کے دوسرے عوامی شعبہ کے بینک بھی اس طرح کا اقدام اٹھا سکتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined