نئی دہلی: انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) خلاء میں انسانی مشن بھیجنے کے لیے زور و شور سے تیاری کر رہا ہے۔ اس مشن کو گگن یان کا نام دیا گیا ہے اور اس ماہ کے آخر میں تحقیق کے لیے تیار کیے گئے خلائی جہاز (گگن یان) سے خلابازوں کو نکالنے کے لیے 'کریو ایسکیپ سسٹم' کی جانچ کرے گا۔ اسرو نے ایکس پر اس سے متعلق کچھ تصاویر شیئر کی ہیں اور ساتھ ہی کہا ہے کہ تیاریاں آخری مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق یہ اسرو کا ایک خاص مشن ہے اور اگر یہ تجربہ کامیاب ہو جاتا ہے تو ہندوستان انسانی مشن کو خلا میں بھیجنے کے دیرینہ خواب کو پورا کر سکتا ہے۔ وکرم سارابھائی اسپیس سینٹر (وی ایس ایس سی) کے ڈائریکٹر ایس انی کرشنن نائر نے کہا، ’’تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ خلائی جہاز کے نظام کے تمام پرزے لانچ کے لیے سری ہری کوٹہ پہنچ چکے ہیں۔ ان کو جمع کرنے کا کام جاری ہے۔ ہم اکتوبر کے مہینے میں اسے لانچ کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘‘
Published: undefined
وی ایس ایس سی خلائی محکمہ کے تحت اسرو کا بڑا مرکز ہے اور یہ ترواننت پورم میں واقع ہے۔ نائر نے کہا، "اس کرو ایسکیپ سسٹم کے ساتھ ہم ہائی پریشر اور ٹرانسونک سچوایشن جیسے مختلف حالات کی جانچ کریں گے۔‘‘
اسرو کے عہدیدار نے کہا کہ کریو ایسکپ سسٹم (سی ای ایس) گگن یان کا ایک اہم عنصر ہے۔ اسرو حکام کے مطابق اس ماہ ٹیسٹ وہیکل ٹی وی- ڈی ون کا تجربہ کیا جائے گا، جو کہ گگن یان پروگرام کے تحت چار ٹیسٹ مشنوں میں سے ایک ہے، اس کے بعد دوسری آزمائشی گاڑی ٹی وی-ڈی ٹو اور پہلے بغیر پائلٹ گگن یان (ایم ایم ویی تھر-جی ون) کا تجربہ کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے کے تحت ٹیسٹ وہیکل مشن (ٹی ویی-ڈی تھری اور ڈی فور) اور ایل ایم ویی تھری-جی ٹو کو روبوٹک پے لوڈ کے ساتھ بھیجنے کا منصوبہ ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز