بہار میں اس وقت ذات پر مبنی مردم شماری کو لے کر کافی ہلچل دیکھنے کو مل رہی ہے۔ دھیرے دھیرے ریاستی سطح پر ذات پر مبنی مردم شماری کے لیے راہیں ہموار ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ آج اس تعلق سے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کل جماعتی میٹنگ طلب کی تھی جو کافی اہم ثابت ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ میٹنگ میں اتفاق رائے سے سبھی پارٹیوں نے ذات پر مبنی مردم شماری کرائے جانے سے متعلق قرار داد منظوری دے دی ہے۔ کابینہ سے جلد ہی فیصلہ لے کر اس سلسلے میں پیش رفت ہو سکتی ہے۔ اس کے لیے فنڈ کا بھی انتظام کر لیا گیا ہے۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اس سلسلے میں کہا کہ مردم شماری کے لیے کام ہوتا رہے گا اور سبھی پارٹیوں کو اطلاعات فراہم کی جاتی رہے گی۔ بہت جلد ہی اس سلسلے میں کابینہ سے فیصلہ کر لیا جائے گا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ 9 ماہ پہلے قومی سطح پر ذات پر مبنی مردم شماری کرائے جانے کا مطالبہ لے کر وزیر اعظم کے پاس گئے تھے، لیکن جب یہ بات ہوئی کہ ریاستی سطح پر ایسا کیا جا سکتا ہے تو پھر ہم لوگ آج اس پر کوئی فیصلہ لینے کے لیے بیٹھے تھے۔
Published: undefined
نتیش کمار نے ذات پر مبنی مردم شماری کرائے جانے پر ہوئی میٹنگ میں سبھی پارٹیوں کے نمائندوں سے ان کی رائے لی۔ بعد ازاں میڈیا میں انھوں نے بتایا کہ جلد ہی اس مردم شماری کے لیے وقت کا تعین کیا جائے گا۔ اس پر سبھی لوگوں کی رائے بن چکی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری کا اصل مقصد لوگوں کو آگے بڑھانا ہے۔ ہم اس کا نام ’ذات پر مبنی مردم شماری‘ دینے جا رہے ہیں۔ اس میں سبھی طبقات اور سبھی ذات کو شمار کیا جائے گا۔ اس سے یہ بھی پتہ لگے گا کہ کون غریب ہے اور کون امیر۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز