قومی خبریں

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تیاری شروع

پی اایم مودی نے 75ویں یوم آزاد کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں تمام حلقوں میں متوازن ترقی کا نتیجہ نظر آنے لگا ہے۔

سری نگر، تصویر یو این آئی
سری نگر، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر میں جمہوریت کے قیام پر اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ مرکز کے زیرانتظام ریاست میں انتخابی حلقوں کی حد بندی کا کام اور مستقبل میں اسمبلی انتخابات کی تیاری شروع ہو چکی ہے۔ مودی نے 75ویں یوم آزاد کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں تمام حلقوں میں متوازن ترقی کا نتیجہ نظر آنے لگا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ تمام کو صلاحیت کے حساب سے مناسب موقع فراہم کرنا، یہی جمہوریت کی اصل روح ہے۔ جموں ہو یا کشمیر، ترقی کا توازن اب زمین پر نظر آرہا ہے۔ جموں کشمیر میں انتخابی حلقوں کے حدبندی کے لئے کمیشن قائم ہوچکا ہے اور مستقبل میں اسمبلی انتخابات کے لئے بھی تیاری چل رہی ہے۔

Published: undefined

مودی نے کہا کہ لداخ بھی ترقی کی اپنے لامحدود امکانات کی طرف آگے بڑھ چلا ہے۔ ایک طرف وہاں جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر ہو رہی ہے تو وہیں دوسری طرف ’سندھو سنٹرل یونیورسٹی‘ لداخ کو اعلی تعلیم کا مرکز بھی بنانے والی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined