قومی خبریں

بہار میں ٹڈی دل سے نمٹنے کی تیاریاں شروع

ہریالی اور پودوں (نباتات) کے لئے بھاری خطرہ مانے جانے والے ٹڈی دل کے بہار میں ممکنہ حملے کے پیش نظر اس سے نمٹنے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ہریالی اور پودوں (نباتات) کے لئے بھاری خطرہ مانے جانے والے ٹڈی دل کے بہار میں ممکنہ حملے کے پیش نظر اس سے نمٹنے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ بہار زرعی یونیورسٹی سبور، بھاگلپور کے وائس چانسلر اجے کمار سنگھ کی صدارت میں سائنسدانوں کی بدھ کو ہوئے ہنگامی اجلاس میں ٹڈی دل کے ممکنہ خطرہ پر شدید بحث کی گئی اور اس کے کنٹرول کے لئے ڈرون سے چار کیڑے مار ادویات کے اسپرے کی سفارش کی گئی۔

Published: undefined

اجلاس میں وائس چانسلر کے علاوہ ڈائریکٹر تحقیق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحقیق، حشرات محکمہ کے صدر ایس کے رائے اور کچھ دیگر لوگ موجود تھے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹڈی دل کا شمال مغرب میں شدید قہر دیکھا گیا ہے جس نے فصلوں اور درختوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ اس ٹڈی دل کے اتر پردیش سے بہار میں داخل ہونے کا اندیشہ ہے۔ مغربی اتر پردیش سے مشرق کی طرف بڑھنے پر اس پیدائشی طاقت میں کمی کا امکان ہے۔

Published: undefined

یونیورسٹی کے مطابق اس سے پہلے ایسا دیکھا گیا ہے کہ ٹڈی دل کے مشرقی اتر پردیش اور بہار میں پہنچنے کا امکان کم ہی ہوتا ہے۔ پھر بھی ٹڈی دل بہار میں داخل ہوتا ہے تو اس کے کنٹرول کے لئے چار جراثیم کش ادویات میں سے کسی ایک کا ڈرون کے ذریعے اسپرے کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ گروپ میں آواز یا پٹاخے چلا کر اسے بھگا سکتے ہیں۔

Published: undefined

بہار میں ان دنوں دالوں کی فصلیں لگی ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ سبزیوں کی فصل لگی ہے۔ کیڑوں کے حملہ ہونے کی صورت میں ان فصلوں کو بھاری نقصان ہو سکتا ہے۔ یہ کپاس اور مرچ کی فصل کو بھی بھاری نقصان پہنچتا ہے۔

Published: undefined

اس سال دوسری بار ٹڈی دل نے پاکستان کی جانب سے راجستھان پر حملہ کیا ہے جسے 27 سال میں سب سے زیادہ مہلک مانا جا رہا ہے۔ اس نے گجرات، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش میں فصلوں کو نقصان پہنچانے کے بعد اتر پردیش میں داخل ہوا ہے۔ اتوار اور پیر کو اس کاقہر جے پور شہر پر بھی دیکھا گیا تھا۔ اس سے پہلے دسمبر میں ٹڈی دل کا حملہ ہوا تھا۔

Published: undefined

ٹڈی دل شام کے وقت پرواز کرتا ہے لیکن ریوڑ میں ہونے پر یہ دن میں بھی چلتا ہے۔ یہ قریب 16 سے 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرتا ہے اور ایک دن میں پانچ کلومیٹر سے لے کر 130 کلومیٹر تک کا سفر طے کر سکتا ہے۔ ایک ٹڈی ایک دن میں اپنے وزن کے برابر کھانا چٹ کر جاتا ہے، ایک اندازے کے مطابق ایک مربع کلومیٹر میں قریب چار کروڑ ٹڈی ہوتی ہیں جو ایک دن میں 35000 لوگوں کا کھانا ہضم کرجاتی ہیں۔ مشرق میں ٹڈی کے حملے کی وجہ سے بہت سے ممالک میں ایمرجنسی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ جون میں نمی کے بڑھنے کے ساتھ ہی اس کے دوبارہ پیدا ہونے کے امکانات بہت بڑھ جاتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined