اورنگ آباد: اورنگ آباد میں تعلیمی بیداری کا محرک ’مراٹھواڑہ ایجوکیشن ایکسپو‘ کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ ایجوکیشن ایکسپو امسال 15 دسمبر سے 22 دسمبر 2024 کے دوران عام خاص میدان میں منعقد ہوگا۔ اس بات کی اطلاع ’مائنڈز ان موشن فاؤنڈیشن‘ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔
Published: undefined
اس تعلق سے ایک اہم نشست میں ایجوکیشن ایکسپو 2024 کی مجلس عاملہ تشکیل دی گئی۔ اس نشست کے بعد نو منتخب مجلس عاملہ نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ اس سال کا ایکسپو ایک جامع تعلیمی ایونٹ ثابت ہوگا، جو طلبا، سرپرستوں، اساتذہ اور تعلیمی تحریک سے وابستہ جہدکاروں کی علمی تشنگی دور کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ یہ ایکسپو ایک طرح سے طلباء و طالبات، اساتذہ اور سرپرستوں کے لیے ایک پلیٹ فارم ثابت ہوگا تاکہ نئی نسل ماہرین کی رہنمائی میں اپنے مستقبل کی راہ کا تعین کر سکے۔
Published: undefined
15 دسمبر سے 22 دسمبر تک جاری رہنے والے اس ایکسپو میں پروگراموں کو کچھ اس انداز میں ترتیب دیا گیا ہے کہ ایکسپو میں آنے والوں کو بہت کچھ دیکھنے، سیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملے گا۔ ہر روز ورکشاپس، سیمینار اور کانفرنسیں ہونگی۔ اس کے علاوہ تعلیمی میدان میں قدم رکھنے والے اساتذہ کے لئے فریشر کورسیز اور دیگر اساتذہ کے لئے فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام، کتاب میلہ، تعلیمی نمائش، انٹریکٹیو سیمینار، کیرئیر کاؤنسلنگ، طلبا کے مسابقتی مقابلے، ثقافتی پروگرام، نیٹ ورکنگ کے مواقع ایجوکیشن ایکسپو کی خاص جھلکیاں رہیں گی۔
Published: undefined
مراٹھواڑہ ایجوکیشن ایکسپو 2024 صرف ایک تقریب نہیں ہے بلکہ مراٹھواڑہ علاقے کے تعلیمی منظرنامے کو تقویت دینے کی ایک تحریک ہے۔ ایکسپو کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ اس تحریک کو کامیاب کرنے اور ہماری نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے ایجوکیشن ایکسپو میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ہماری کمیونٹی کو تعلیمی میدان میں بااختیار بنایا جا سکے۔ اس ایکسپو میں ملک گیر سطح پر نامور تعلیمی ماہرین کی شرکت متوقع ہیں۔ ایجوکیشن ایکسپو تعلیمی اداروں کی شراکت اور عوامی شرکت کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتا۔ اورنگ آباد کے باشعور عوام نے گذشتہ دو سالوں سے تعلیمی میدان میں بیداری کا مظاہرہ کیا ہے، اسی بنیاد پر تیسری مرتبہ یہ ایکسپو روایتی انداز میں لیکن جدید تقاضوں سے ہم آہنگ منعقد کرنے کا عزم مجلس عاملہ نے کیا ہے۔ اس ایکسپو کی تیاریاں جنگی پیمانے پر جاری ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined